جرائم و حادثات
حیدرآباد:جھونپڑی کے قریب نوزائیدہ کی لاش کو چھوڑدیاگیا
شہرحیدرآباد کے علاقہ بورابنڈہ میں ایک جھونپڑی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے ایک پلاسٹک کے کور میں نوزائیدہ کی لاش کو چھوڑدیاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ بورابنڈہ میں ایک جھونپڑی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے ایک پلاسٹک کے کور میں نوزائیدہ کی لاش کو چھوڑدیاگیا۔
اس کور کو دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو چوکس کیا جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔
پولیس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور اس کور میں لپٹی ہوی نوزائیدہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔