تلنگانہ

ریونت ریڈی کو مبارکبادیوں کا تانتا

چیف منسٹر تلنگالنہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ریونت ریڈی کو مختلف قائدین کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگالنہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ریونت ریڈی کو مختلف قائدین کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی

چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریونت ریڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے ریونت ریڈی‘ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ اور کابینی وزراء کو مبارکباد اور نیک خواہشات ظاہر کی۔

میں امید کرتا ہوں کہ دونوں تلگو ریاستوں کے درمیان بھائی چارگی برقرار رہے گی اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ صدر تلگودیشم پارٹی وسابق چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ریونت ریڈی کو چیف منسٹر تلنگانہ کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

چندرا بابو نائیڈو نے توقع ظاہر کی کہ حکومت عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرے گی اور عوام کے امیدوں کے مطابق نظم ونسق چلایاجائے گا۔ چندرا بابو نے ریونت ریڈی کو عوامی خدمت انجام دیتے ہوئے کامیاب وتابناک مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیانائیڈو نے ریونت ریڈی کو چیف منسٹر تلنگانہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ریونت ریڈی تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر عوام کے توقعات کے مطابق کام کریں گے۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ عوام کی ترقی اور فلاح وبہبود کے مقصد حاصل کرنے کے لئے شفاف حکمرانی کی جانے چاہئے۔

جناسینا پارٹی کے قائد پون کلیان نے ریونت ریڈی کو تلنگانہ کے چیف منسٹر بننے کے لئے مبارکباد پیش کی۔ ریونت ریڈی اور ان کے کابینہ رفقاء کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہے۔ پون کلیان نے کہا کہ ریونت ریڈی نے زبردست دباؤ کا کامیابی سے سامنا کرتے ہوئے اس جلیل القدر عہدے کو حاصل کیا ہے‘ وہ تلنگانہ میں ہورہی جدوجہدوں اور سابق میں چلائی گئی تحریکوں سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں۔

پون کلیان نے توقع ظاہر کی کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کے لئے اپنی جانوں کو قربان کئے نوجوانوں اور ان کی امنگیں و خواہشات کو پورا کرنے‘ ان قربانیوں کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے گا۔ تلگودیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری این نارا لوکیش نے ریونت ریڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو کامیابی سے ادا کرنے کی توقع ظاہر کی۔

معروف تلگو فلم اداکار ننداموری راما کرشنا نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ان کے کابینہ رفقاء کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ریونت ریڈی کا چیف منسٹر کے طور پر حلف لئے ہوئے اچھا لگا۔ توقع کرتا ہوں کہ ان کی قیادت میں تلنگانہ کا ترقی کی سمت سفر کامیابی کے ساتھ جاری رہے گا۔

تلگو فلموں کے میگا اسٹار چرنجیوی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ریاست ترقی کرے گی۔ چرنجیوی نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ اور کابینی وزراء کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

a3w
a3w