حیدرآباد

شادی کا جھانسہ۔خاتون کا جنسی استحصال، نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

ملزم، 28 سالہ آرچت پی، جو کہ ایک سافٹ ویئر پروفیشنل ہے، ایک سال قبل متاثرہ خاتون سے رابطہ میں آیا تھا اور دونوں کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہوگئے تھے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی فلم نگر پولیس نے ایک شخص کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر ایک خاتون کا جنسی استحصال کرنے اور حاملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میڈیا ایکریڈیشن کے نئے قواعد کی اجرائی خوش آئند،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی تاریخ ساز کامیابی
حیدرآباد میں طلبہ کا بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف مارچ، معافی یا استعفے کا مطالبہ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ملزم، 28 سالہ آرچت پی، جو کہ ایک سافٹ ویئر پروفیشنل ہے، ایک سال قبل متاثرہ خاتون سے رابطہ میں آیا تھا اور دونوں کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہوگئے تھے۔

آرچت نے مبینہ طور پر خاتون سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی اس سے شادی کرے گا۔فروری میں، خاتون حاملہ ہوگئی، جس پر آرچت اسے اسقاط حمل کے لیے اسپتال لے گیا۔بعد ازاں، متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع ہوتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آرچت نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

تاہم، پولیس نے دونوں کی کونسلنگ کی اور واپس بھیج دیا۔مئی کے وسط میں، خاتون نے دوبارہ پولیس سے رجوع کیا اور الزام لگایا کہ آرچت نے اسے شادی کا وعدہ کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے آرچت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔