حیدرآباد

بی جے پی ٹکٹ کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی وصولی جاری

تلنگانہ اسمبلی کے مجوزہ انتخابات میں بی جے پی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری رہا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے مجوزہ انتخابات میں بی جے پی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری رہا۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
اوورسیز اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب
اقلیتوں کیلئے اوورسیز اسکالرشپ درخواستوں کی طلبی

آج سینئر قائد و سابق مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے درخواستوں کی وصولی کیلئے قائم کردہ خصوصی کاونٹر کا معائنہ کیا۔ درخواست گذاروں کی بڑی تعداد اپنے حامیوں کے ہمراہ درخواست داخل کرنے کیلئے آرہی ہے۔

ابھی تک کوئی بھی اہم قائد نے درخواست داخل کرنے دفتر بی جے پی کا رخ نہیں کیاہے۔ ذرائع ابلاغ میں تجسس پایا جارہا ہے کہ کس حلقہ سے کونسا اہم قائد ٹکٹ کیلئے درخواست دے گا۔

آج حلقہ اسمبلی خیریت آباد سے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کے نبیرہ این وی سبھاش نے ٹکٹ کیلئے درخواست داخل کی ہے۔ ایل بی نگر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی مہیلا مورچہ قائد شیاملہ دیوی نے درخواست داخل کی۔

بی جے پی قائدین کے مطابق اب تک صرف دوسرے زمرے کے قائدین کے درمیان ہی ٹکٹ کے لئے مسابقت دیکھی جارہی ہے۔

a3w
a3w