دہلیسوشیل میڈیا

’تھانوس‘ ہندوستانی ووٹر بن گیا! ووٹر لسٹ میں ’محمد عبدالکریم‘ کے نام سے درج، ویڈیو وائرل

مالیگاؤں مرکزی حلقہ اسمبلی کی انتخابی فہرست میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ 42,821 جعلی ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے، جسے انہوں نے ’’جمہوریت کی کھلی چوری اور دھوکہ دہی‘‘ قرار دیا۔

نئی دہلی: مالیگاؤں مرکزی حلقہ اسمبلی کی انتخابی فہرست میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ 42,821 جعلی ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے، جسے انہوں نے ’’جمہوریت کی کھلی چوری اور دھوکہ دہی‘‘ قرار دیا۔

پیش کردہ دستاویزات اور شواہد کے مطابق، کئی ووٹروں کے نام ایک سے زیادہ بار درج کئے گئے ہیں۔ رشید نے دعویٰ کیا کہ موجودہ رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کے بیٹے کے تین ووٹر ریکارڈ ملے ہیں، اسی طرح ان کے دفتر کے سکریٹری، کارپوریٹروں اور پارٹی کارکنان کے نام بھی بار بار درج ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق:

6,220 ووٹرز ایسے ہیں جن کے پتوں کا اندراج نہیں ہے۔

3,502 ووٹرز کے فوٹو میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

11,298 نقلی ووٹرز درج ہیں۔

13,456 ووٹر ریکارڈز میں نامکمل پتے پائے گئے ہیں۔

سب سے حیران کن انکشاف ایک ووٹر آئی ڈی کارڈ کا تھا جس پر ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز مارول کے ولن کردار تھانوس کی تصویر موجود تھی۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور عوامی حلقوں میں سوالات کھڑے کر رہی ہے۔

سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید نے شفاف تحقیقات کے لئے ایک ثالثی کمیٹی (Mediation Committee) تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے 1,500 صفحات پر مشتمل شکایتی رپورٹ بھی جمع کرائی ہے۔