مشرق وسطیٰ

مسعود پزشکیان ایران کے نویں صدر منتخب

پزشکیان شہید ابراہیم رئیسی کی جگہ لیں گے جو 19 مئی کو ایران کے شمال مغربی پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔

تہران:مسعود پزشکیان ایران کے صدارتی الیشکن کے دوسرے مرحلے میں اکثریت حاصل کرکے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مسعودی پزشکیان اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ایران کے انتخابی کمیشن کے ترجمان کے مطابق صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 30,510,157 ووٹ پڑے جن میں سے مسعود پزشکیان کو 16,384,403 ووٹ اور سعید جلیلی کو13,538,179 ووٹ ملے۔ اس طرح مسعودی پزشکیان صدر منتخب ہوگئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مجموعی ٹرن آؤٹ 49 اعشاریہ 8 فیصد رہا۔ مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی نے 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔

پزشکیان شہید ابراہیم رئیسی کی جگہ لیں گے جو 19 مئی کو ایران کے شمال مغربی پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔

a3w
a3w