آندھراپردیشسوشیل میڈیا

کلاس روم میں دل کا دورہ پڑنے سے ٹیچر کی موت

تازہ ترین واقعہ ریاست کے ضلع باپٹلہ کے وٹاپالم منڈل کے موضع واکاوری پاٹم میں سرکاری پرائمری اسکول میں پیش آیا۔ مقامی افراد کے مطابق 45سالہ پی ویرا بابو‘ کلاس روم میں بچوں کو پڑھارہے تھے کہ وہ اچانک کرسی سے گر پڑے۔ بچوں نے دیگر اساتذہ کو اس بارے میں الرٹ کیا۔

امراوتی: تلگو کی دونوں ریاستوں میں روز مرہ کی سرگرمیوں میں شرکت کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ آندھرا پردیش میں ہفتہ کے روز بچوں کو پڑھانے کے دوران ایک ٹیچر اچانک گر پڑا اور فوت ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز

 تازہ ترین واقعہ ریاست کے ضلع باپٹلہ کے وٹاپالم منڈل کے موضع واکاوری پاٹم میں سرکاری پرائمری اسکول میں پیش آیا۔ مقامی افراد کے مطابق 45سالہ پی ویرا بابو‘ کلاس روم میں بچوں کو پڑھارہے تھے کہ وہ اچانک کرسی سے گر پڑے۔ بچوں نے دیگر اساتذہ کو اس بارے میں الرٹ کیا۔

https://twitter.com/Rajamonimahesh/status/1631965495640444930

 اسکولی اساتذہ نے ایمبولینس طلب کیا۔ ایمبولینس کے ہیلتھ کئیر اسٹاف نے ٹیچر کی نبض دیکھی تاہم وہ جب تک فوت ہوچکے تھے۔ اس واقعہ سے بچوں کو گہرا صدمہ ہوا۔ کلاس کے بچوں کو یہ یقین نہیں آیا کہ ہمیں پڑھانے والے ٹیچر چل بسے ہیں۔ ٹیچر کی موت پر بچوں کو روتے بلبلاتے دیکھا گیا۔

ویرابابو‘ دوسرے موضع سے اسکول آتے تھے۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی اموات کے سلسلہ کا یہ تازہ واقعہ ہے۔ 28 فروری کو لالہ پیٹ سکندر آباد میں بیاڈ منٹن کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 38 سالہ شیام یادو کی موت ہوگئی تھی۔

 ضلع نرمل میں 25 فروری کو ایک 19 سالہ نوجوان کی اپنے رشتہ دار کی شادی میں رقص کے دوران اچانک موت ہوگئی۔ حیدرآباد میں 20 فروری کو برادر نسبتی کی شادی کے سلسلہ میں ہلدی کی رسم کے دوران 40سالہ شخص اپے برادر نسبتی (نوشہ) کو ہلدی لگانے کے دوران اچانک گرپڑا اور جاں بحق ہوگیا۔