تلنگانہ

انٹرمیڈیٹ پرچوں کی جانچ آن لائن شناخت سے کی جارہی ہے

کمشنر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نوین متل نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی جانچ آن لائن شناخت سے کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: کمشنر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نوین متل نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی جانچ آن لائن شناخت سے کی جارہی ہے۔

انہوں نے ایک جونیئر لکچر جس پر اے سی بی کے ذریعہ جنسی ہراسانی دیگر مجرمانہ معاملات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا اور تحقیقات کی جارہی ہے۔ وہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداروں کے خلاف غلط الزامات لگاکر پروپگنڈہ کررہے ہیں۔

نوین متل آج اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن پرچوں کی جانچ کے طریقہ کار سے لاگت اور کام کا بوجھ پوری طرح کم کیا جاسکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس نئے نظام کی وجہ سے پرچوں کی دوبارہ جانچ اور نشانات کی دوبارہ گنتی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامرس، آرٹس اور لینگویجس کے پرچوں کی جانچ کی جائے گی۔ اس کے بعد سائنس دیگر مضامین کی آن لائن پرچوں کی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جے این ٹی یو‘ اوپن یونیورسٹی دیگر یونیورسٹیز میں آن لائن پرچوں کی جانچ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعہ لکچررس گھر بیٹھے پرچوں کی جانچ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 سال مکیں 100 فیصد تمام مضامین کے پرچوں کی جانچ کرانے کے منصوبے پر عمل آوری کی جائے گی۔

a3w
a3w