ایشیاء

بنگلہ دیش سکریٹریٹ میں مہیب آتشزدگی ،سرکاری دستاویزات اور فرنیچر جل کر خاکستر

فائر سروس کے سربراہ بریگیڈیر جنرل زاہد کمال نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کل رات نصف شب کے بعد عمارت کے 3 مقامات پر بیک وقت آگ بھڑک اٹھی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ اتفاقی واقعہ نہیں ہوسکتا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے برقی سربراہی مسدود ہوگئی۔

ڈھاکہ: ڈھاکہ میں بنگلہ دیش سکریٹریٹ کی ایک بڑی بلڈنگ میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں سرکاری دستاویزات تباہ ہوگئے۔ حکام نے ایک اعلیٰ اختیاری تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے کیونکہ یہ شبہ کیا جارہا ہے کہ یہ سبوتاج کی حرکت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ كیلئے پروازوں پر پابندی لگا دی
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا

بنگلہ دیش سکریٹریٹ کی بلڈنگ نمبر 7 میں آگ لگ گئی جس پر تقریباً6 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا جاسکا۔ عہدیداروں کے مطابق 9 منزلہ عمارت میں جمعرات کے صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی۔ ہائی سیکوریٹی کامپلکس کے اندر واقع اس عمارت میں 7 وزارتوں کے دفتر ہیں۔ بہرحال کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 فائر سروس کے سربراہ بریگیڈیر جنرل زاہد کمال نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کل رات نصف شب کے بعد عمارت کے 3 مقامات پر بیک وقت آگ بھڑک اٹھی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ اتفاقی واقعہ نہیں ہوسکتا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے برقی سربراہی مسدود ہوگئی۔

 اس عمارت کے علاوہ دیگر وزارتوں میں بھی کام متاثر ہوا۔ سیکوریٹی ایجنسیوں نے کامپلکس کے اندر داخلہ بند کردیا تھا۔ اسٹاف کے کئی ارکان ِ عملہ اور عہدیداروں کو کامپلکس کے مرکزی حصہ میں جانے سے روک دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت نمبر 7 کی چھٹویں‘ ساتویں اور آٹھویں منزلوں میں کئی کمروں کو نقصان پہنچا جہاں مقامی حکومت اور پوسٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنس وزارتوں کے دستاویزات کی بھاری تعداد فرنیچر کے ساتھ جل کر خاکستر ہوگئی۔

آگ بجھانے کے لئے استعمال کئے جانے والے پانی سے کئی دستاویزات کو نقصان پہنچا۔ عمارت کے مختلف حصوں میں کبوتر مردہ پائے گئے۔کئی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔