حیدرآباد

بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم

ریاستی وزیر ریونیو اوراطلاعات و تعلقات عامہ پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے سکریٹریٹ میں محکمہ ریونیوکے دفتر کا اچانک معائنہ کیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر ریونیو اوراطلاعات و تعلقات عامہ پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے سکریٹریٹ میں محکمہ ریونیوکے دفتر کا اچانک معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ٹرافک پولیس کی ایڈوائزری جاری
اسپائس جیٹ کا 1400 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ
میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی
جنوری میں ہر بے گھر کو ڈبل بیڈروم مکان دیا جائے گا: سرینواس ریڈی
بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے

معائنہ کے دوران وزیر سرینواس ریڈی نے اس بات پربرہمی کااظہار کیاکہ 11-40 بجے دن تک بھی بیشتر ملازمین دفتر نہیں آئے ہیں۔اس دوران انہوں نے مشاہدہ کیا کہ چند ملازمین ایسے بھی پائے گئے جو قبل ازوقت اطلاع دیئے بغیر بھی دفتر نہیں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وقت پر دفترنہ پہونچنا‘ملازمین کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کوظاہرکرتا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کوایسے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت دی جو بغیر کسی اطلاع ڈیوٹی اوقات میں دفتر سے چلے جاتے ہیں۔

اس دوران انہوں نے محکمہ کے 5 سیکشنوں کے حاضری رجسٹرس کا بھی معائنہ کیا اور کسی ایک سیکشن میں بھی ملازمین کی پوری تعدادکو دفتر میں نہیں پایا۔

وزیر ریونیونے ملازمین کے رویہ پرعدم اطمینان کااظہار کیا اور کہاکہ اگرچیکہ عہدیدار‘عوام کوجوابدہ ہیں مگر اس کے باوجود وہ دفتر سے غیر حاضر پائے گئے۔ انہوں نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کاحکم دیا۔