حیدرآباد

حیدرآباد: مس ورلڈ حسیناؤں کا اسپورٹس میں شاندار مظاہرہ

یہ شاندار ایونٹ مس ورلڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ”بیوٹی وِد پرپز“ پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا، جس کا مقصد خوبصورتی کے ساتھ صحت مند طرزِ زندگی، کھیلوں کی اہمیت، اور بین الاقوامی ہم آہنگی کا پیغام دینا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے گچی باولی انڈور اسٹیڈیم میں آج ایک منفرد اور دلکش منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب دنیا بھر سے آئی ہوئی مس ورلڈ کی حسیناؤں نے خوبصورتی کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری
حضرت امام حسینؓ کی نماز اور اخلاقی عظمت پر خطاب – حج ہاؤس نامپلی میں اجتماع

یہ شاندار ایونٹ مس ورلڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ”بیوٹی وِد پرپز“ پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا، جس کا مقصد خوبصورتی کے ساتھ صحت مند طرزِ زندگی، کھیلوں کی اہمیت، اور بین الاقوامی ہم آہنگی کا پیغام دینا تھا۔

عالمی حسیناؤں نے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، اور یوگا جیسے کھیلوں میں بھرپور شرکت کی اور اپنی فٹنس، ٹیم اسپرٹ، اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ کیا۔ گچی باولی اسٹیڈیم کھیل کے رنگوں اور ثقافتی ہم آہنگی سے جگمگا اٹھا جہاں مختلف ممالک کی نمائندہ حسیناؤں نے دوستانہ مقابلوں میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کی۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے مہمان حسیناؤں کا شاندار استقبالیہ کیا گیا۔ایونٹ کے دوران حسیناؤں نے یوگا کی مشترکہ مشق بھی کی، جس کا مقصد عالمی سطح پر ذہنی سکون اور جسمانی صحت کے توازن کو اجاگر کرنا تھا۔ شہریوں نے مس ورلڈ امیدواروں کو خوش دلی سے داد دی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے جذبے کی ستائش کی

۔ تلنگانہ کے اعلیٰ عہدیداران، مقامی اسپورٹس شخصیات، اور مس ورلڈ آرگنائزیشن کے نمائندے بھی اس ایونٹ میں شریک ہوئے اور اس کی کامیابی کی ستائش کی۔ ذرائع کے مطابق یہ ایونٹ نوجوان نسل کے لئے ایک مثبت پیغام چھوڑ گیا کہ خوبصورتی صرف چہرے کی نہیں بلکہ صحت، نظم، اور کردار کی بھی ہوتی ہے۔

یہ ایونٹ جہاں ایک جانب عالمی حسیناؤں کے درمیان کھیلوں کا دوستانہ مقابلہ رہا، وہیں یہ تلنگانہ ریاست کی مہمان نوازی، ثقافت اور ترقی پذیر اسپورٹس اسٹرکچر کا روشن آئینہ بھی ثابت ہوا۔

شہریوں نے توقع کی ہے کہ یہ ایونٹ ریاستی نوجوانوں کو صحت مند طرزِ زندگی کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور حیدرآباد کو بین الاقوامی سطح پر ایک ثقافتی و اسپورٹس مرکز کے طور پر اجاگر کرے گا۔