ایشیاء

ویڈیو: چین کے شاپنگ مال میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ، 16 ہلاک

جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں ایک شاپنگ مال میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی شام تقریباً چھ بجے پیش آیا۔

بیجنگ: جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں ایک شاپنگ مال میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی شام تقریباً چھ بجے پیش آیا۔

سیچوان صوبہ کے زیگانگ شہر کے ہائی ٹیک زون میں واقع 14منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ چین کے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ ڈرامائی تصاویر اور ویڈیوز میں عمارت سے سیاہ دھوئیں کا مرغولہ اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

کئی افراد کو ایک بالکنی میں جمع دیکھا جاسکتا ہے۔ بچاؤ مہم جمعرات کے روز مکمل ہوئی۔ تقریباً75افراد جو عمارت کے اندر پھنسے ہوئے تھے، ان کا تخلیہ کرایا گیا۔ سرکاری خبررساں ایجنسی’ژنہوا‘کی اطلاع کے مطابق جملہ 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور دیگر کا عمارت سے بحفاظت تخلیہ کرالیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تعمیراتی کام کی وجہ سے آگ لگی۔ وزارت برائے ہنگامی انتظامات اور قومی آتشزدگی و بچاؤ انصرام نے اِس واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایک ورکنگ ٹیم کو روانہ کیا ہے۔

a3w
a3w