شمالی بھارت

کیا مودی کو شوگر ہوگئی؟

آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے ہفتہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی کے ایک ادھورے وعدہ پر ترکی بہ ترکی ریمارک کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بہار کی ملوں میں تیار ہونے والی شکر سے چائے میں مٹھاس گھولنے کا وعدہ کیا تھا جو کئی دہوں سے بند پڑی ہیں۔

پٹنہ (پی ٹی آئی) آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے ہفتہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی کے ایک ادھورے وعدہ پر ترکی بہ ترکی ریمارک کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بہار کی ملوں میں تیار ہونے والی شکر سے چائے میں مٹھاس گھولنے کا وعدہ کیا تھا جو کئی دہوں سے بند پڑی ہیں۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح

آر جے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو کی بڑی بیٹی نے دعویٰ کیا کہ ریاست کی شکر صنعت کا تاحال احیاء نہیں کیا گیا۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ وزیراعظم نے کہیں یہ وعدہ اس لئے تو نہیں بھلادیا کہ انہیں ”شوگر“ ہوگئی۔

میسا بھارتی نے کہا کہ وزیراعظم تیسری میعاد کا لطف اٹھارہے ہیں لیکن انہوں نے اقتدار کے حصول سے قبل کئے گئے وعدوں میں ایک بھی وفا نہیں کیا۔

پاٹلی پتر کی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں بہار سے تعلق رکھتی ہوں اور مجھے یاد ہے کہ یہاں کے لوگوں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ بہار کے شکر کارخانے پھر سے شروع ہوجائیں گے اور یہاں بننے والی شکر کی چائے وزیراعظم خود پئیں گے۔ وزیراعظم نے یہ وعدہ کیوں پورا نہیں کیا؟ کیا انہیں شوگر کی بیماری ہوگئی ہے۔

صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں میسا بھارتی نے کہا کہ ایک ملک‘ ایک الیکشن مودی حکومت کا ”شگوفہ“ ہے۔ بی جے پی والے 4 ریاستوں میں ایک ساتھ الیکشن نہیں کراسکے‘ سارے ملک کا کیا کہنا۔ مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن‘ ہریانہ اور جموں وکشمیر میں الیکشن کے ایک ماہ بعد ہورہا ہے۔