حیدرآباد

مولانا عاقلؒ: حق گوئی اور بے باکی کی مثال

معروف عالم دین، واعظ دکن مولانا حمید الدین حسامی عاقل کی شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد زید حسامی نے کہا کہ مولانا عاقل حق گوئی اور بے باکی کی مثالی شخصیت تھے۔

حیدرآباد: معروف عالم دین، واعظ دکن مولانا حمید الدین حسامی عاقلؒ کی شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد زید حسامی نے کہا کہ مولانا عاقل حق گوئی اور بے باکی کی مثالی شخصیت تھے۔

متعلقہ خبریں
سریوانی ڈگری کالج میں کامیاب طلبہ کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
محترمہ عشرت سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
حیدرآباد: جشن رحمتہ العالمین ﷺ اور کتاب "گلدستہ نعت شہ کونین” کی رسم اجرائی

آپ کی پیدائش 3 جولائی 1928ء کو ایک علمی اور معزز خاندان میں ہوئی، جہاں آپ نے اپنے والد بزرگوار سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، جو خود ایک باعمل عالم اور جامعہ عثمانیہ میں پروفیسر تھے۔

مولانا عاقل نے دینی تعلیم جامعہ نظامیہ سے حاصل کی اور وہاں سے مولوی اور منشی فاضل کی ڈگریاں حاصل کیں، پھر جامعہ عثمانیہ سے دینیات میں بی اے اور عربی میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کے باوجود والد کے انتقال کی وجہ سے آپ کی ڈگری مکمل نہیں ہو سکی۔

والد کی وفات کے بعد، آپ نے ان کی مسند وعظ و نصیحت سنبھالی اور عوام و خواص میں اپنی علمی لیاقت کی وجہ سے بے حد مقبولیت حاصل کی۔

مولانا عاقل نے کئی دینی و رفاہی اداروں کی سرپرستی کی اور جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد قائم کیا، جہاں سے ہزاروں طلباء نے علم حاصل کیا۔ آپ نے امت کی اصلاح کے لیے جامع مسجد چوک سے اہم خطبات دیے اور حکومت کے حساس مسائل پر بے باکی سے اظہار خیال کیا۔

شعر و شاعری کا بھی آپ کو خاص شغف تھا، اور آپ نے کئی خوبصورت اشعار تصنیف کیے۔ کمزوری کے باوجود آپ نے اصلاحی کام جاری رکھا اور بالآخر 12 مارچ 2010ء کو اس دنیا سے رحلت فرما گئے۔

مولانا عاقل نے اپنے فرزند محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کو اپنا جانشین مقرر کیا، جو آج بھی اپنے والد کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے سایہ عاطفت کو برقرار رکھے۔

a3w
a3w