دہلی

جشن جمہوریہ پریڈ کی جھلکیاں

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم مودی نے 74 ویں یوم ِ جمہوریہ کا جشن منانے میں قوم کی قیادت کی۔

٭ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم مودی نے 74 ویں یوم ِ جمہوریہ کا جشن منانے میں قوم کی قیادت کی۔

متعلقہ خبریں
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
تلنگانہ کے 2 پولیس ملازمین کو راشٹر پتی میڈل
یومِ جمہوریہ سے قبل کینیڈا کے دہشت گرد کے دو ساتھی دہلی میں گرفتار

٭ نوتعمیرشدہ سنٹرل وِسٹا ایونیو پر یہ پہلا جشن یوم ِ جمہوریہ تھا۔ راج پتھ کو گزشتہ سال کرتویہ پتھ سے موسوم کیا گیا تھا۔

٭ نائب صدر جگدیپ دھنکر‘ اسپیکر لوک سبھا اوم برلا‘ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور دیگر کئی مرکزی وزرا جیسے امیت شاہ‘ نتن گڈکری‘ نرملا سیتارمن‘ پیوش گوئل‘ جی کشن ریڈی‘ اشوینی ویشنو‘ کرن رجیجو‘ جیوتر آدتیہ سندھیا‘ سمرتی ایرانی اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔

٭ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ‘ مرکزی مملکتی وزیر دفاع اجئے بھٹ‘ آئی اے ایف کے سربراہ ایرچیف مارشل وی آر چودھری‘ بحریہ کے سربراہ اڈمیرل آر ہری کمار اور فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

٭ اس موقع پر کئی بیرونی سفارت کار بھی موجود تھے۔

٭ 3 پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ اور 3 اشوک چکر ایوارڈ یافتہ شخصیتوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔

a3w
a3w