حیدرآباد

مولانا محمد محسن پاشاہ کا عراق سے واپسی پر درگاہ شہنشاہ ولایت میں جلسہ تہنیت سے خطاب

حیدرآباد: ملک عراق میں انبیاءکرام و مرسلین علیہم السلام، اہلبیت اطہار رضی اللہ عنہ، عشرہء مبشرہ رضی اللہ عنہ، صحابہء کرام رضی اللہ عنہ، تابعین رضی اللہ عنہ، ائمہء مجتہدین رضی اللہ عنہ، اور اولیاء اللہ رحمہم اللہ اجمعین لاکھوں کی تعداد میں آرام فرما ہیں۔ اسی علمی و روحانی سفر عراق سے واپسی پر اسدالعلماء کا درگاہ شہنشاہِ ولایت رحمۃ اللہ علیہ محبوب نگر، بادے پلی، مدور میں جلسہ ہائے تہنیت سے جذباتی و تأثراتی خطاب ہوا۔

متعلقہ خبریں
اسدالعلماء کی بغداد شریف کو روانگی کے موقع پر مؤدبانہ التماس
زیارتوں کا سلسلہ جاری، قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بازیابی اور جنگ بندی کے لیے رقت آمیز دعائیں
عراق میں علمی و روحانی قافلے کی زیارتیں، مقدس مقامات کی زیارتوں کا سلسلہ جاری

جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین اور نامور سینئر صحافی اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء و مشائخ بورڈ نے گزشتہ دو ہفتوں سے جاری علمی و روحانی دورہ عراق سے واپسی کے روز، 19 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء، بارگاہ شہنشاہِ ولایت قطب الاقطاب حضرت سید شاہ محمد عبدالقادر بابا صاحب رحمۃ اللہ علیہ میں منعقدہ ہفتہ وار 1151 ویں محفل قصیدہ بردہ شریف و نعت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر خطاب کیا۔

مولانا محمد محسن پاشاہ نقشبندی نے عراق کے علمی و روحانی سفر اور انبیاء کرام علیہم السلام، اہلبیت اطہار رضی اللہ عنہ، عشرہء مبشرہ رضی اللہ عنہ، صحابہء کرام رضی اللہ عنہ، ائمہء مجتہدین رضی اللہ عنہ اور اولیاء اللہ رحمہم اللہ اجمعین کے واقعات و کرامات پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ مولانا کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، ان کی شال پوشی اور گلپوشی کی گئی، اور چالیس سالہ دینی، ملی، و صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایک مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔

اس تقریب کی سرپرستی پیر طریقت حضرت علامہ الحاج مفتی حافظ ڈاکٹر سید شاہ محمد حسینی طاہری رضوی قادری شرفی المعروف بہ محمد پاشاہ طاہری مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ و سجادہ نشین طاہر گلشن رحمۃ اللہ علیہ کرنول نے فرمائی۔ اس موقع پر صدر مجلس متحدہ ضلع الحاج محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ، جناب سید شاہ سعادت اللہ حسینی، مجلسی بلدیہ و فلور لیڈر ایم آئی ایم، جناب عبدالعزیز معدوم، جناب شہادت حسین معصومی، الحاج محمد عبدالضمیر طاہری قادری، متولی شہنشاہ ولایت رحمۃ اللہ علیہ، الحاج محمد عبدالنعیم انصاری نقشبندی (این آر آئی سعودی عربیہ)، بلبل باغ مدینہ جناب سید صابر قادری، جناب محمد فاروق علی، الحاج محمد ابراہیم نقشبندی اور دیگر حضرات شہہ نشین پر موجود تھے۔

حبیب الحبشی قبیلہ نے دف پر حمدیہ، نعتیہ، اور منقبتی کلام پیش کیا اور خوب داد و تحسین حاصل کی۔ متولی درگاہ شہنشاہ ولایت رحمۃ اللہ علیہ الحاج محمد عبدالضمیر طاہری قادری نے شال پوشی، گلپوشی، اور مومنٹو پیش کیا۔ اسدالعلماء کی قیام گاہ پر عوام الناس مسلسل حاضر ہو کر شال پوشی اور گلپوشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

20 اکتوبر بروز اتوار کو کاشانہ شکیل نقشبندی بادے پلی میں دعوت گیارہویں شریف اور اسدالعلماء کی تہنیت پیش کی گئی۔ 20 اکتوبر اتوار بعد نماز عشاء، چاند منزل مدور ضلع نارائن پیٹ میں بھی برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گوگی شریف حضرت مولانا مفتی سید شاہ چنداحسینی زبیر بابا مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ کی نگرانی میں دعوت گیارہویں شریف اور جلسہء تہنیت کا شاندار اہتمام کیا گیا تھا۔

جگہ جگہ اسدالعلماء اپنے تأثرات بغداد شریف تفصیلی طور پر پیش کر رہے ہیں۔ جناب محمد آدم چشتی قادری نے اپنے ہمنواؤں کے ہمراہ دف پر قصیدہ بردہ شریف، حمدیہ، نعتیہ، منقبتی اور تہنیتی کلام پیش کرکے داد تحسین حاصل کی۔ رات دیر تک محفل جاری رہی، اور صلوۃ و سلام اور دعا کے ساتھ اس کا اختتام ہوا۔

جناب محمد چاند پاشاہ، سابق ڈپٹی سرپنچ، نے مہمانوں کا خیر مقدم اور استقبال کیا۔ رکن انتظامی وقف بورڈ آئیجہ، جوگو لامبا گدوال، جناب محمد جمال الدین قادری کی جانب سے 22 اکتوبر بروز منگل بعد نماز ظہر منعقد ہونے والی گیارہویں شریف و جلسہء تہنیت میں اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی، مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء و مشائخ بورڈ شرکت کریں گے۔