اسدالعلماء کی بغداد شریف کو روانگی کے موقع پر مؤدبانہ التماس
یہ قافلہ 6 اکتوبر بروز اتوار صبح 4 بجے ملک عراق کے دورۂ بغداد شریف و دیگر مقامات مقدسہ کے سفر پر روانہ ہو رہا ہے، جس میں تقریباً سو زائرین شامل ہوں گے۔
محبوب نگر: ڈائریکٹر آئی این آئی جناب محمد مکین انصاری میکانیکل انجینیئر کے بموجب جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین و نامور سینیئر صحافی، جامعہ نظامیہ کے سپوت، اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ، الحمدللہ استاذ الاساتذہ حضور عمدۃ الحکمت رہبر شریعت پیر طریقت حضرت علامہ الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری صاحب قبلہ، صدر مؤدب جامعہ نظامیہ و بانی مہتمم مدرسہ عربیہ انوارالعلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ کی سرپرستی میں الانعام حج و عمرہ اینڈ بغداد شریف ٹورس کے محرک وروح رواں حضرت علامہ حافظ سید شاہ انعام اللہ قادری مولوی کامل الحدیث والفقہ جامعہ نظامیہ کی جانب سے 5 اکتوبر بروز ہفتہ شمس آباد ایئرپورٹ رات 12 بجے پہنچیں گے۔
یہ قافلہ 6 اکتوبر بروز اتوار صبح 4 بجے ملک عراق کے دورۂ بغداد شریف و دیگر مقامات مقدسہ کے سفر پر روانہ ہو رہا ہے، جس میں تقریباً سو زائرین شامل ہوں گے۔ نگران اعلیٰ حضرت مولانا الحاج ابوالخیر سیف اللہ شاہ امیری نوری چشتی قادری، بانی مدرسہ انوار سیفی، سجادہ نشین بارگاہ امیریہ سنگاریڈی تلنگانہ، الانعام سیفی قافلہ کی نگرانی فرمائیں گے۔
تمامی بہی خواہوں، بالخصوص علماء کرام، مشائخ عظام، رشتہ داروں اور دوست احباب سے مؤدبانہ التماس کی جاتی ہے کہ بآسانی تمام زیارتیں یکسوئی قلب کے ساتھ مکمل ہوں۔ دعاؤں میں یاد رکھیں، ان شاء اللہ عزوجل احقرالعباد مقامات مقدسہ میں آپ تمام کے حق میں دعاگو رہیں گے۔
واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو روانگی ہے، جہاں پر نجف اشرف، کربلائے معلی، بغداد شریف، کوفہ، کاظمین، بصرہ، حضرت پیران پیرؓ، حضرت سید احمد کبیر رفاعیؓ، حضرت سیدنا نعمان بن ثابتؓ امام اعظم ابو حنیفہؓ، حضرت سیدنا شہاب الدین سُہروردیؓ، حضرت مولائے کائنات سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریمؓ، سر اقدس حضرت سیدنا امام حسینؓ، قبرستان انبیائے کرام و مرسلینؑ ودیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کے بعد 19 اکتوبر کو یہ سالانہ نورانی قافلہ بغداد گروپ سلسلہ عالیہ قادریہ نعمتیہ بذریعہ طیارہ واپس ہوگا۔