حیدرآباد

مولانا محمد محسن پاشاہ کا دورۂ عراق: تہنیتی تقاریب کا کامیاب انعقاد

معروف عالم دین اور سینیئر صحافی اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی کی بغداد شریف روانگی سے قبل تہنیتی تقاریب کا سلسلہ جاری رہا۔

محبوب نگر: معروف عالم دین اور سینیئر صحافی اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی کی بغداد شریف روانگی سے قبل تہنیتی تقاریب کا سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ خبریں
کوڑنگل میں آثارِ شریفہ کی زیارت اور خطابِ مولانا محسن پاشاہ نقشبندی

اسدالعلماء کی عزت و احترام کے سلسلے میں نعمت نگر پرگی میں ان کے سسرالیوں کی جانب سے شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس میں گلپوشی، شال پوشی اور دعوت طعام کا اہتمام کیا گیا۔

3 اکتوبر بروز جمعرات، مکہ مسجد محبوب نگر میں منعقدہ تقریب میں الحاج محمد عبدالنعیم نقشبندی نے اسدالعلماء کو شال پوشی اور گلپوشی سے نوازا۔ تقریب میں گولڈ میڈلسٹ محمد عبدالسمیع انصاری نے حضرت پیرانِ پیرؓ کی شان میں منقبت پیش کی، جس پر حاضرین نے خوب داد و تحسین کی۔

اسدالعلماء نے عراقی شہر بغداد میں موجود انبیاء کرام، اہلبیت اطہارؓ، صحابۂ کرامؓ اور اولیاء اللہ کے احوال پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور اسدالعلماء کو شال پوشی و گلپوشی کی۔

اس موقع پر مدینہ مسجد میں متحدہ ضلع محبوب نگر کے علمائے کرام نے بھی اسدالعلماء کی گلپوشی و شال پوشی کی۔ تقریب میں مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنما موجود تھے، جنہوں نے اسدالعلماء کے دورۂ عراق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تہنیتی تقاریب کا سلسلہ جاری رہا اور مختلف مقامات پر ان کے اعزاز میں شال پوشی و گلپوشی کی گئی۔ یہ تمام تقاریب اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسدالعلماء کی خدمات اور علم کا مقام کس قدر بلند ہے۔

a3w
a3w