جموں و کشمیر

رمضان المبارک کا مہینہ ہر کسی کیلئے خوشحالی کی نوید لے کر آئے :وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے رمضان المبارک کی آمد پر ملک کے عوام کے تئیں اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے کہاکہ کچھ ہی دنوں میں امن اور عبادت کا مہینہ رمضان المبارک شروع ہونے جارہا ہے ۔

سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ملک کے عوام کورمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سری نگر میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے رمضان المبارک کی آمد پر ملک کے عوام کے تئیں اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
رمضان المبارک میں صدقات، خیرات اور محاسبہ نفس: ایک روحانی سفرتحریر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے کہاکہ کچھ ہی دنوں میں امن اور عبادت کا مہینہ رمضان المبارک شروع ہونے جارہا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا:’میں جموں وکشمیر کی سرزمین سے پورے ملک کے عوام کو اس متبرک مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔‘ انہوں نے مزید کہاکہ رمضان المبارک کا مہینہ ہر کسی کے لئے شانتی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے ۔