حیدرآباد

ریونت ریڈی کو دہلی پولیس کی نوٹس،حیدرآبا دمیں کانگریس کا احتجاج

کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے اس احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے دہلی پولیس کی نوٹس کی سخت مذمت کی۔ان کارکنوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈس اورمشعلیں تھیں۔

حیدرآباد: ریزرویشن کے سلسلہ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے الٹ پھیروالے ویڈیو کے معاملہ میں دہلی پولیس کی وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کونوٹس کے خلاف شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر علاقہ میں کانگریس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
رمضان المبارک کے آخری عشرے کی قدر کریں، دعاؤں اور نیکیوں میں وقت گزاریں: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری
شفا کلینک ایل بی نگر میں حجامہ کیمپ کا انعقاد

کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے اس احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے دہلی پولیس کی نوٹس کی سخت مذمت کی۔ان کارکنوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈس اورمشعلیں تھیں۔

انہوں نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اوراس نوٹس کو نامناسب قراردیا۔انہوں نے ساتھ ہی جمہوریت کے تحفظ کے نعرے بھی لگائے۔انہوں نے اس نوٹس کو سازش قراردیا۔