مشرق وسطیٰ

حجاج کرام پر 4 اشیاء ساتھ لانے پر پابندی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے فرزندان توحید پر اپنے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں، بغیر پیکنگ کے کھلا ہوا اور کپڑوں میں لپٹا ہوا سامان لانے پر پابندی ہوگی۔

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے فرزندان توحید پر اپنے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں، بغیر پیکنگ کے کھلا ہوا اور کپڑوں میں لپٹا ہوا سامان لانے پر پابندی ہوگی۔

متعلقہ خبریں
عازمین حج اپنے پاسپورٹس بنالیں: مولانا خسرو پاشاہ
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

سعودی میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طوری پر نافذ العمل ہوگا جس کا اعلان وزارت حج و عمرہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کیا۔ یہ پابندیاں عازمین حج کے سفر کو آرام دہ اور محفوظ بنانے کے لیے عائد کی گئی ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کے ضیوف الرحمان کا فضائی سفر کے دوران ممنوعہ سامان لانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ان ہدایات پر ضرور عمل کریں۔قبل ازیں وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ سعودی عرب آمد پر اپنے نقدی اور پْرتعیش اشیا سے متعلق مکمل تفصیلات سے ایئرپورٹ کے عملے کو آگاہ کریں۔

بیرون ملک کی کرنسی اور قیمتی اشیا اتنی ہی لائیں جتنی مقدار میں اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر سے فرزندان توحید حج کے فریضہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور اس بار ریکارڈ حاضری کے باعث حکومت نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔