یوروپ

شیر میسور کی تلوار نیلام، بولی کا آغاز ہی کانٹے دار

جنگ آزادی کے ہیرو، مزاحمت و بہادری کا استعارہ اور میسور کے ٹائیگر کے نام سے مشہور ٹیپو سلطان کی تلوار فنِ ثقافت اور اسلحہ سازی کی مہارت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔

لندن: برطانیہ میں ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جو 14 ملین پاونڈز میں فروخت ہوئی۔

متعلقہ خبریں
ورلڈ کپ پر توجہ دیں، ڈبلیو پی ایل کی نیلامی پر نہیں: ہرمن پریت
ٹیپو، اورنگ زیب اور بابر نام رکھنے پر بھی امتناع عائد کردیا جائے: اسد اویسی
ٹیپو مخالف ڈرامہ کی پیشکشی پر مجلس تعمیر ملت کا احتجاج
جنتادَل ایس اور کانگریس ٹیپوسلطان کو مانتے ہیں: امیت شاہ
ویمنس آئی پی ایل: آئندہ ماہ کھلاڑیوں کی نیلامی

جنگ آزادی کے ہیرو، مزاحمت و بہادری کا استعارہ اور میسور کے ٹائیگر کے نام سے مشہور ٹیپو سلطان کی تلوار فنِ ثقافت اور اسلحہ سازی کی مہارت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔

یہ تلوار 18 ویں صدی میں میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کے نجی کوارٹر سے ملی تھی۔ ٹیپو سلطان کو دھوکے سے ان کے چند ساتھیوں نے غداری کرتے ہوئے قتل کروانے میں برطانوی فوج کی مدد کی تھی۔

نوادرات سے لگاو رکھنے والا کون شخص ہوگا جو برصغیر کے بہادر اور جوان سپہ سالار حکمراں کی تلوار خریدنا نہ چاہتا ہو۔تاہم نیلامی کے منتظموں کو امید نہ تھی کہ تلوار کی قیمت اتنی لگ جائے گی تاہم بولی کا آغاز ہی کانٹے دار ہوا۔

ٹیپو سلطان کی یہ تلوار 14 ملین پاونڈز یعنی 4 ارب 93 کروڑ اور 90 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔

نیلام گھر کے مطابق ٹیپو سلطان کے قتل کے بعد ان کی یہ تلوار برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ان کی ہمت کے نشان کے طور پر پیش کی گئی تھی۔بی بی سی پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیپو سلطان کی شہادت کے بعد انگریز فوجیوں نے سرنگا پٹم کو بْری طرح لوٹا۔

انگریز فوج نے ہیرے سے بنا ستارا اور ٹیپو سلطان کی تلوار ویلیز لی کو پیش کی گئی۔ میجر ایلکزانڈر ایلن نے اپنی کتاب‘این اکاونٹ آف دا کیمپین ان میسور’میں لکھا ہے کہ ہیرس نے ٹیپو کی ایک اور تلوار بیرڈ کو تحفے میں دے دی تھی۔یہ وہی تلوار تھی جسے آج نیلام کردیا گیا۔