حیدرآباد

مہدی پٹنم کے انکورا ہاسپٹل میں زبردست آتشزدگی

قریبی فائر اسٹیشنوں سے 5 فائر انجن موقع پر پہنچ چکے ہیں اور فائر بریگیڈ عملہ آگ پرقابوپانے کیلئے کارروائی شروع کردیا ہے۔ احتیاطی اقدامات کے طورپر اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو ہاسپٹل سے باہر نکال لیا ہے۔

حیدرآباد: مہدی پٹنم کے قریب گڈی ملکاپور میں واقع انکورا اسپتال کی عمارت میں ہفتہ کی شام  بھیانک آگ لگ گئی۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ واقعہ ہفتہ کی شام تقریباً 5.30 بجے پیش آیا جبکہ اسپتال کی اوپری منزل پر آگ لگ گئی، اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہےکہ  شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا۔ اسپتل انتظامیہ نے پولیس اور فائربریگیڈ عملہ کو آگاہ کردیا۔

قریبی فائر اسٹیشنوں سے 5 فائر انجن موقع پر پہنچ چکے ہیں اور فائر بریگیڈ عملہ نے آگ پرقابوپانے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ احتیاطی اقدامات کے طورپر اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو ہاسپٹل سے باہر نکال لیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

a3w
a3w