تلنگانہ

ریاست میں مخالف حکومت لہرنہیں‘ عوامی توقعات میں اضافہ بی:ہریش

حکمراں جماعت بی آر ایس‘تلنگانہ ریاست میں تیسری میعادحاصل کرناچاہتی ہے اور گزشتہ 10برسوں میں چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤکی زیرقیادت بی آر ایس حکومت کی شاندار کارکردگی سے عوام کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

سدی پیٹ: حکمراں جماعت بی آر ایس‘تلنگانہ ریاست میں تیسری میعادحاصل کرناچاہتی ہے اور گزشتہ 10برسوں میں چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤکی زیرقیادت بی آر ایس حکومت کی شاندار کارکردگی سے عوام کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

ریاست میں مخالف حکومت لہر نہیں ہے۔ ریاستی وزیر فینانس وصحت ٹی ہریش راؤ نے پیر کے روز پی ٹی آئی کو انٹرویودیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے۔

چیف منسٹر کے سی آر کے بھانجہ ہریش راؤ نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ بی آرایس کووٹ دینے سے موجودہ مقام سے ترقیاتی عمل شروع ہوگا جبکہ کسی دوسری جماعت کوبرسراقتدار لانے کا مطلب ترقیاتی عمل‘ازسرنوشروع کرنے کے مترادف رہے گا۔

عوام دیکھ رہی ہے کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت کس طرح 5گارنیٹز کو روبعمل لانے میں ناکامہے۔ تلنگانہ کے عوام‘کرناٹک کے تجربہ کوریاست میں دہرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف پروپگنڈہ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی‘ ہر قسم کاسہارالیا اور حکومت کے خلاف مذموم مہم چلائی مگرعوام دیکھ سکتے ہیں ترقی کیسے ہوئی۔ عوام کی زندگیوں میں کس طرح تبدیلیاں لائی گئیں۔ رعیتوبندھو‘ کلیان لکشمی وشادی مبارک جیسی مثالی اسکیمات کو ریاست میں رائج کیاگیا۔

ان اسکیمات کو دوسری ریاستوں کی حکومتیں نافذ کرنا چاہتی ہیں۔ 10سال کی حکمرانی کے بعدکوئی بھی حکومت صدفیصد مطمئن نہیں رہے گی۔ توقعات مزید بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں مخالف حکومت لہر نہیں ہے۔ راؤ نے کہاکہ بی آر ایس کی دوسری میعاد میں حکومت کے اخراجات زیادہ رہے جبکہ آمدنی کم رہی ہے اس کی وجہ کورونا وباء ہے۔

یہی وجہ ہے کہ حکومت چند اسکیمات کوموثر طریقہ سے رائج نہیں کرپائی مگر حکومت نے کسی بھی فلاحی اسکیم کومسدود نہیں کیا ہے۔کسانوں کے قرض معافی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے 19ہزار کروڑ کے منجملہ 14 ہزار کروڑ کے قرض معاف کئے ہیں مابقی قرض کومعاف کیا جائے گا۔

حکومت‘ حیدرآبادکے اطراف علاقوں میں ترقیاتی کاموں‘تعلیمی شعبہ کوفروغ دینے کے بشمول کئی منصوبے رکھتی ہے۔ وزیر صحت نے کہاکہ ریاست میں ہاسپٹل انفرااسٹرکیچر میں انقلابی تبدیلیاں آئیں۔سرکاری دواخانوں میں زچگیوں کی شرح 17 فیصد (2014) سے بڑھ کر آج تک 75فیصد ہوگئی ہے۔

بھاری قرض سے فلاحی اسکیمات کوروبعمل لانے کی تشویش پر وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہاکہ یہ بات صحیح نہیں ہے۔آر بی آئی کی تازہ رپورٹ کے مطابق مقروض ریاستوں کی فہرست میں تلنگانہ کو آخری مقام حاصل ہے۔ ہم سے اوپر 23ریاستیں ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ریاست تلنگانہ دیگر ریاستوں سے بہتر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی آر ایس نے مستقبل میں ریاست کی مجموعی ترقی کی شرح کے تناسب15.6 فیصد کوذہن میں رکھتے ہوئے تیسری میعاد کیلئے انتخابی وعدے کررہی ہے اور ہم ان وعدوں کوپورا کریں گے۔یہ پوچھے جانے پر کہ اب جبکہ ریاست میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں‘کالیشورم لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کی تعمیر میں نقائص کا منظرعام پر آنے سے پارٹی کی سیاسی ساکھ متاثر ہوئی ہے؟۔

ہریش راؤ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اس سلسلہ میں سیاسی وجوہات پر بی آر ایس کو موردالزام ٹھہرارہی ہیں۔ مرکز کی بی جے پی حکومت کی نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی نے ریاستی حکومت کے دستاویزات کامطالعہ کئے بغیر صرف 5 دنوں کے اندر اس مسئلہ پر رپورٹ داخل کی ہے۔

ایسی ہی صورتحال اے پی کے پولاورم پروجیکٹ میں پیش آئی تھی مگر مرکزی ٹیم نے 5برسوں میں بھی رپورٹ پیش نہیں کی ہے جبکہ تلنگانہ کے معاملہ میں صرف 5 دنوں کے اندر مرکزی ٹیم نے رپورٹ پیش کردی ہے۔ سرکاری ملازمین کووقت پر تنخواہیں دینے کے بی جے پی کے وعدہ پر ہریش راؤ نے کہاکہ تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کوبہت زیادہ تنخواہیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ اگرتنخواہیں دو‘ تین دنوں کی تاخیر سے ادا کی جائیں تو کیا فرق پڑنے والا ہے؟۔ رقم کو روکا نہیں کہاگیا ہے۔یہ مالیاتی انتظامی کا مسئلہ ہے۔

ہر ماہ اندرون 5تاریخ کوتمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔ بی جے پی‘سیاسی وجوہات کے بناپر یہ مسئلہ بنارہی ہے کیونکہ ریاست میں اس کا وجود نہیں کے برابر ہے اور بھگواپارٹی‘ ایک یادونشستوں پر سمٹ جائے گی۔ ہریش راؤ نے کہاکہ گجویل اورکاماریڈی سے چیف منسٹر کے سی آر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور کے سی آر ہیڑک کریں گے۔

a3w
a3w