تلنگانہ

شادی سے چند گھنٹے قبل دلہن کی خودکشی

شادی اتوار کو اسی ضلع کے سافٹ ویر ملازم سنتوش سے ہونے والی تھی تاہم شادی سے چند گھنٹے پہلے ہی ہونے والی دلہن نے پھانسی لگاکرخودکشی کرلی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی گھر میں غم چھاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ہونے والی دلہن نے خودکشی کرلی۔ضلع کے نوی پیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا جس کے ساتھ ہی شادی کی تیاریوں میں مصروف لڑکی کے رشتہ داروں میں کہرام مچ گیا اور شادی کی تمام خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق 26سالہ لڑکی جس کی شناخت راوالی کے طورپر کی گئی ہے۔

شادی اتوار کو اسی ضلع کے سافٹ ویر ملازم سنتوش سے ہونے والی تھی تاہم شادی سے چند گھنٹے پہلے ہی ہونے والی دلہن نے پھانسی لگاکرخودکشی کرلی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی گھر میں غم چھاگیا۔

اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔لڑکی کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ ہونے والے دلہے کی ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہونے والی دلہن کو آخری کال، ہونے والے دلہے نے ہی کیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ لڑکا جائیداد اور ملازمت کے سلسلہ میں اس کو ہراساں کررہا تھا۔

a3w
a3w