کھیل

میلبورن ٹیسٹ :آسٹریلیا نے ہندوستان کو 184 رن سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کی

یہ ٹیم انڈیا کی 13 سال بعد میلبورن میں ٹیسٹ شکست ہے۔

میلبورن: ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف جاری بارڈر -گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میں 184 رنز سے ہار گئی ہے۔اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
کانپور ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل، بنگلہ دیش 233 پر آؤٹ
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کے سامنے جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف رکھا تھا جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 155 رنز پر ہی سمٹ گئی ۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ہندوستان کی پہلی اننگز 369 رنز پر ختم ہوئی۔ ٹیم انڈیا کو 340 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن ہندوستان کی اننگز صرف ایک دن میں ہی سمٹ گئی۔

جیت کے لیے 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی دوسری اننگز 155 رنز پر سمٹ گئی۔

ہندوستانی ٹیم کو آج ہی ہدف ملا لیکن ٹیم انڈیا تین سیشن بھی نہیں کھیل سکی اور 11 بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

یہ ٹیم انڈیا کی 13 سال بعد میلبورن میں ٹیسٹ شکست ہے۔

اس سے قبل ہندوستانی ٹیم 2011 میں ہار گئی تھی۔ اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے چار ٹیسٹ کے بعد پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اب پانچواں اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔