شمال مشرق

آتشزدگی، 80 خاندان بے گھر

ناگالینڈ میں دیما پور کے کوڈا گاؤں کی گنجان آباد والی ماسٹر کالونی میں ہفتہ کی دیر شام کو بھیانک آگ لگ گئی، جس سے 20 سے زیادہ گھر جل کر خاکستر ہو گئے اور 80 خاندان بے گھر ہو گئے۔

کوہیما: ناگالینڈ میں دیما پور کے کوڈا گاؤں کی گنجان آباد والی ماسٹر کالونی میں ہفتہ کی دیر شام کو بھیانک آگ لگ گئی، جس سے 20 سے زیادہ گھر جل کر خاکستر ہو گئے اور 80 خاندان بے گھر ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آگ کل شام تقریبا 7 بجے ایک گھر سے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پڑوسی گھروں میں پھیل گئی۔ آگ کیسے لگی ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے اور آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

آگ پر قابو پانے کے لیے سات فائر بریگیڈ گاڑیوں کو کام میں لایا گیا۔

تاہم، تقریبا 10 ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے آگ بے قابو ہوگئی جس پر دو گھنٹے میں بڑی مشکل سے قابو پایا گیا۔املاک کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ کیا جا رہا ہے اور اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

a3w
a3w