تلنگانہ

آصف آباد کے نو مقررہ ڈپٹی کلکٹر جی جے جوئل کو میوا کی جانب سے تہنیتی تقریب

تقریب میں زیڈ ایچ مسعود، مقصود احمد، آمین الدین، ناہید پاشاہ، محمد عبدالمتین، عبدالمجید، سید مظہر حسین، ایوب خان، سید سرفراز، سید شاہد علی، محمد آصف، شیخ فاضل اور ڈاکٹر ساجد معراج کے علاوہ دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

نرمل: آصف آباد ضلع کے نو مقررہ ڈپٹی کلکٹر مسٹر جی جے جوئل (فرزند مسٹر اینڈ مسز سلومی کرونا اور جی جے ڈینئیل) کو مائناریٹی ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن (MEWA) نرمل کی جانب سے شاندار تہنیتی پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

جمعرات کے روز میوا کے عہدیداران اور معزز ارکان نے مسٹر جی جے جوئل کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے انہیں شال اڑھایا، گلپوشی کی اور نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر جی جے جوئل کی بطور ڈپٹی کلکٹر تقرری اقلیتی برادری کے لئے باعثِ مسرت و فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نوجوانوں کے لئے ایک روشن مثال ہے کہ محنت، عزم اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ ذمہ داران نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ مسٹر جی جے جوئل اپنی نئی ذمہ داریوں کو دیانت داری، شفافیت اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ بخوبی انجام دیں گے۔

تقریب میں زیڈ ایچ مسعود، مقصود احمد، آمین الدین، ناہید پاشاہ، محمد عبدالمتین، عبدالمجید، سید مظہر حسین، ایوب خان، سید سرفراز، سید شاہد علی، محمد آصف، شیخ فاضل اور ڈاکٹر ساجد معراج کے علاوہ دیگر اراکین بھی موجود تھے۔