سوشیل میڈیا

صرف ایک کلک پرجاذب نظر تصاویر پرنٹ کرنے والا فیوجی فلم کاجدید انٹیکس منی 99 کیمرہ لانچ

اس نئے کیمرہINSTAX Mini 99 کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ یہ انتہائی جاذب نظر ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا فٹ اور فنش بھی کافی عمدہ ہے۔اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ آپ اسے تپائی پر رکھ کر بھی تصاویر کلک کر سکتے ہیں۔

نئی دہلی: اپنے خوشگوار لمحات کو یادگار بنانے اور تصویر کشی سے محبت کرنے والے افراد کے لئے فیوجی فلم نے اپنی نوعیت کا منفرد کیمرہ پیش کیا ہے اس جدید ہمہ جہت انٹیکس منی 99کیمرہ کی خاص بات یہ ہے کہ صرف ایک کلک سے تصویرپرنٹ ہوجائے گی یعنی اب آپ کو اپنی پسندیدہ تصویر پرنٹ کرانے کے لئے اسٹوڈیوکی بھاگ دوڑ سے نجات مل جائے گی ۔

یہ کام اس ایک سے زیادہ فیچر رکھنے والے انٹیکس منی 99 کیمرہ کی بدولت آسان ہوجائے گا۔دراصل اس عمل میں ایک فلم رول کااستعمال ہوتا ہے، جس کی مدد سے آپ کو تصویر کی معیاری66mm X 46mm سائز کی ہارڈ کاپی صرف 90منٹ میں حاصل ہوجائے گی ۔

اس میں فلیش لائٹ بھی ہے جو رات کو انتہائی عمدہ تصاویر دیتی ہے۔ اس کیمرے میں ایل سی ڈی ڈسپلے بھی ہے، جس سے آپ کو بہت سی معلومات حاصل ہوسکےں گی۔اس کی فوکس رینج 3.0m ہے۔ آپ اس میں نصب سیلف ٹائمر کی مدد سے فوٹو کلک کیا جاسکتا ہے۔یہ جانکاری کمپنی نے دی ۔

خاص بات یہ ہے کہ اس کا وزن محض340گرام ہے۔اسے کہیں بھی رکھ کر آپ تصویر لے سکتے ہیں۔اس کیمرہ کی قیمت 20,999 روپے رکھی گئی ہے۔

اس کی فروخت 4اپریل سے کمپنی کی ویب سائٹ کے علاوہ امیزون، فلپ کارٹ اور پورے ملک کے 2000سے زائد اسٹوروں پر شروع ہوگی۔ اس پر ایک سال کی گارنٹی دی گئی ہے۔ اسے تین اور چھ ماہ کی قسط پر بھی حاصل کیا جاسکتے ہیں۔

اس نئے کیمرہINSTAX Mini 99 کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ یہ انتہائی جاذب نظر ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا فٹ اور فنش بھی کافی عمدہ ہے۔اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ آپ اسے تپائی پر رکھ کر بھی تصاویر کلک کر سکتے ہیں۔س میں تصاویر کے لیے بہت سے موڈ ہیں۔ اس میں INSTAX LENS 60MM F12.7لینس بھی دیا گیا ہے، جس سے تصاویر مزید عمدہ آتی ہیں۔

a3w
a3w