کھیل
ٹرینڈنگ

کولمبو میں ‘میاں میجک کا جادو’

حیدرآباد میں کرکٹ شائقین کی جانب سے میاں میجک کے نام سے مشہور محمد سراج کی کرشمائی کارکردگی کی وجہ سے آر پریم داسا اسٹیڈیم کی پچ سری لنکا کی بیٹنگ کا قبرستان بن گئی۔

کولمبو: محمد سراج (21 رن پر چھ وکٹ) اور ہاردک پانڈیا (تین رن پر تین وکٹ) کی قاتلانہ گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو صرف 50 رن پر سمیٹ دیا۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
مجھے نمبر پانچ پر بلے بازی کرنا پسند ہے: کے ایل راہل
ہندوستان ۔ کینڈا میچ بارش کی نذر
کرکٹ کا 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
” آپ کو اپنی پسندیدہ بریانی نہیں ملی تو کیا آپ ریسٹونٹ چھوڑ دیں گے؟”: واشنگٹن سندر

حیدرآباد میں کرکٹ شائقین کی جانب سے میاں میجک کے نام سے مشہور محمد سراج کی کرشمائی کارکردگی کی وجہ سے آر پریم داسا اسٹیڈیم کی پچ سری لنکا کی بیٹنگ کا قبرستان بن گئی۔

 ہلکی بارش کی وجہ سے تقریباً 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں سراج نے اپنے دوسرے اوور میں ایک کے بعد ایک چار وکٹیں (پتھم نسانکا، سدیرا سمروکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجے ڈی سلوا) لے کر اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو مشکل وقت کے دلدل میں دھکیل دیا ۔

اس دلدل میں پھنسی سری لنکا کی اننگز مشکلات سے دوچار ہوئی اور 15.2 اوور میں صرف 50 رن پر سمٹ گئی۔ یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا کم ترین اسکور ہے جبکہ ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ کسی بھی ٹیم کا بنایا گیا کم ترین اسکور ہے۔

سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس نے سب سے زیادہ 17 رن بنائے جب کہ مہیش تھیجنا کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے دوسن ہیمنتا 13 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔

سراج کو جسپریت بمراہ (23 رن پر ایک وکٹ) اور دوسرے سرے پر ہاردک پانڈیا کا مکمل تعاون ملا۔ اپنے پہلے ہی اوور میں بمراہ نے کوسل پریرا کو صفر پر آؤٹ کر کے میزبان ٹیم پر دباؤ ڈالا، جب کہ بعد میں ڈنتھ ویللاگے (13)، پرمود مدوشن (1) اور میتھیسا پاتھیرانا (0) کو سستے میں آؤٹ کر کے ٹیم انڈیا کو آٹھواں ایشیا کپ کا خطاب جیتنے سے پہلے جشن منانے کا ملا۔

سری لنکا کے آٹھ بلے باز اپنے انفرادی اسکور کو دوہرے ہندسے تک نہ لے جا سکے جن میں سے پانچ اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

a3w
a3w