کھیل

” آپ کو اپنی پسندیدہ بریانی نہیں ملی تو کیا آپ ریسٹونٹ چھوڑ دیں گے؟”: واشنگٹن سندر

سندر نے ٹاپ آرڈر سے متعلق سوال پر کہا، ’’کیا آپ واقعی سوچتے ہیں کہ تبدیلی کی ضرورت ہے؟ اگر آپ کو کسی ریسٹورنٹ میں اپنی پسندیدہ بریانی نہیں ملتی تو کیا آپ وہاں نہیں جائیں گے؟

رانچی: ہندوستانی آل راؤنڈر واشنگٹن سندر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد ٹاپ آرڈر بلے بازوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں صبر کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی
خاتون بولر نے 21ویں صدی کا عیجب ریکارڈ بنا دیا
جسپریت بمراہ کی سرجری کامیاب
ٹم ساوتھی نے دھونی کے چھکوں کا ریکارڈ توڑدیا

ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر سندر نے کہا کہ جس طرح ہم اپنی پسندیدہ بریانی نہ ملنے پر ریستوراں نہیں چھوڑتے اسی طرح خراب میچ کے بعد بلے بازوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

جمعہ کو کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے میچ میں سندر نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں لے کر 28 گیندوں میں 50 رن بنائے، حالانکہ ہندوستان اس میچ میں 21 رن سے شکست کھا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے 176 کے جواب میں ہندستان کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا جس سے ٹیم ابھر نہیں سکی۔

سندر نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا، “اسپن گیند بازوں کو وکٹ میں مدد مل رہی تھی۔ یہ سچ ہے کہ اگر ہم نے بہتر آغاز کیا ہوتا تو حالات بہت مختلف ہوتے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا۔

میچ میں نہ تو دونوں ٹیمیں کبھی جیت سکتی ہیں اور نہ ہی پورے 22 کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ یہ صرف ایک شکست تھی جہاں کچھ چیزیں ہمارے حق میں نہیں گئیں۔

ہدف کا تعاقب کرنے اترے اوپنرز شبھمن گل (سات) اور ایشان کشن (چار) کے آؤٹ ہونے کے بعد راہل ترپاٹھی (0) کی وکٹ بھی 15 رن کے اسکور پر گر گئی۔ جب سندر سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں اس سے اتفاق نہیں کیا۔

سندر نے ٹاپ آرڈر سے متعلق سوال پر کہا، ’’کیا آپ واقعی سوچتے ہیں کہ تبدیلی کی ضرورت ہے؟ اگر آپ کو کسی ریسٹورنٹ میں اپنی پسندیدہ بریانی نہیں ملتی تو کیا آپ وہاں نہیں جائیں گے؟

 ان سب نے بہت زیادہ رن بنائے ہیں۔ یہ صرف ایک دن کی بات ہے۔ یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ رائے پور ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست ہوئی تھی۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں اپنا ٹاپ آرڈر تبدیل کرنا

ہوگا۔ یہ ایک ایسا کھیل ہے جہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہمیں صبر کرنا ہوگا۔”

سندر نے گیندبازی میں ہندوستان کے کمزور حصوں کا بھی دفاع کیا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے 51 رن کے عوض صرف ایک وکٹ حاصل کی جبکہ عمران ملک نے اپنے واحد اوور میں 16 رن دیے۔

سندر نے کہا، ’’ارشدیپ نے ہندوستان کے لیے اور آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے کافی وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ہم بھی انسان ہیں ہم بھی کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔

ایسی چیزیں اس وقت ہو سکتی ہیں جب مقابلہ سخت ہو اور مخالف ٹیم کے پاس عمدہ کھلاڑی ہوں۔ عمران ملک نے سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں شاندار گیندبازی کی۔ وہ ایک ایکس فیکٹر ہے، جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے مسلسل گیندبازی کرتا ہے اور یہ ایک خاص خوبی ہے۔”

انہوں نے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل کے 30 گیندوں پر ناٹ آوٹ 59 رن کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “ظاہر ہے ڈیرل کی اننگز ان کے لیے بہت اہم تھی۔ ان کی وجہ سے کیوی ٹیم مضبوط اسکور بنانے میں کامیاب رہی۔ اگر یہ 150 کے آس پاس ہوتا تو ہم اس سے بہت خوش ہوتے لیکن انہوں نے اپنی نصف سنچری سے فرق ڈال دیا۔