بین الاقوامیسوشیل میڈیا

مائیکرو سافٹ سرور میں خرابی، بینک، میڈیا اور ایر لائنز کا کام کاج متاثر

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے سرور کی خرابی کے باعث ٹی وی اور نشریاتی اداروں کی نشریات میں خلل پڑا۔

نئی دہلی: مائیکروسافٹ کے سرور میں جمعہ کو خرابی آنے سےدنیا بھر کے کئی بینک، میڈیا تنظیم، ایئر لائنز اور مواصلات کا کام کاج متاثر ہوا۔

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے سرور کی خرابی کے باعث ٹی وی اور نشریاتی اداروں کی نشریات میں خلل پڑا۔ اس کے ساتھ ہی کئی ممالک کے ہوائی اڈوں پر پروازیں رک گئی ہیں۔

اس دوران مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ سرور میں خرابیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

a3w
a3w