آندھراپردیش

اے پی کے الوری سیتا رام راجو ضلع میں ہلکے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بھیملی بیچ روڈ، پیندورتی اور سمہاچلم میں زوردار آواز کے ساتھ زمین ہلنے سے عوام خوفزدہ ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔انہوں نے ایک دوسرے سے فون کرتے ہوئے خیریت دریافت کی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع الوری سیتا رام راجو ضلع میں منگل کی صبح ہلکے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے اثرات وشاکھاپٹنم کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ صبح 4 بجکر 18 منٹ پر آریلووا اور اڈوی ورم، جبکہ 4 بجکر 16 منٹ پرمادھودھارا،مرلی نگر، رام نگر، اکیا پالم،ایچ بی کالونی، الی پورم، انڈادا، بھیملی اور پیندورتی علاقوں میں ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔


بھیملی بیچ روڈ، پیندورتی اور سمہاچلم میں زوردار آواز کے ساتھ زمین ہلنے سے عوام خوفزدہ ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔انہوں نے ایک دوسرے سے فون کرتے ہوئے خیریت دریافت کی۔

ان جھٹکوں میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔