تلنگانہ
تلنگانہ کے کریم نگر اور نلگنڈہ میں دو بس حادثات۔19افراد زخمی
دوسری جانب نلگنڈہ ضلع کے بگاباوی گوڑم کے قریب ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس نے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر اورضلع نلگنڈہ میں دو بس حادثات پیش آئے جس میں 19افراد زخمی ہوگئے۔
ضلع کریم نگر کے تماپورمنڈل کے رینوکنٹہ پل کے قریب صبح 5 بجے سے پہلے مٹ پلی ڈپو کی آر ٹی سی بس ایک ٹریکٹر سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔
اس حادثہ میں 15 مسافر شدید زخمی ہوئے، جنہیں کریم نگر اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب نلگنڈہ ضلع کے بگاباوی گوڑم کے قریب ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس نے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔