منی آکشن: سیم کرین‘ آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے کھلاڑی بن گئے
آئی پی ایل کی حالیہ تاریخ کے 5 مہنگے ترین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے اس بار آئی پی ایل نیلامی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ وہ آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کوچی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں ہمیشہ پیسے کی بارش ہوتی ہے۔ اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔ فرنچائزز نیلامی میں بہت زیادہ رقم خرچ کررہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اس بار آئی پی ایل کو اپنا سب سے مہنگا کھلاڑی ملا ہے۔
آئی پی ایل کی حالیہ تاریخ کے 5 مہنگے ترین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے اس بار آئی پی ایل نیلامی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ وہ آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کیلئے پنجاب کنگز نے آئی پی ایل۔2023 کی نیلامی میں 18.50 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔
ان کے بعد آسٹریلیا کے کیمرون گرین کا نمبر آتا ہے۔ پانچ بار کی فاتح ممبئی انڈینس نے گرین کو 17.50 کروڑ روپے میں حاصل کیا۔ اس کے ساتھ وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے اب تک کے دوسرے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ان دونوں کے بعد تیسرے نمبر پر بین اسٹوکس ہیں جنہیں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چینائی سوپر کنگز نے موجودہ نیلامی میں 16.25 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ کرس مورس بھی اسٹوکس کیساتھ ہیں جنہیں راجستھان نے 2021 کی نیلامی میں 16.25 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
ان دونوں کے بعد ویسٹ انڈیز کے نکولاس پورن کا نمبر آتا ہے جنہیں لکھنو سوپر جوائنٹس نے 16 کروڑ روپے میں خریدا۔ ان دونوں کے بعد آسٹریلیا کی ٹسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اور ایشان کشن ہیں۔ کمنز کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 2020 میں 15.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
جبکہ ایشان کو ممبئی نے گزشتہ سیزن میں اسی رقم میں خریدا تھا۔ آل راؤنڈر سیم کرین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران گیند اور بلے دونوں سے کمال کیا۔ اس انگلش آل راؤنڈر سے پاکستان ہی نہیں آسٹریلیا بھی پریشان تھا۔ اب سیم کرن کو نیلامی میں زیادہ قیمت مل گئی۔ کرن کیلئے تمام فرنچائزز کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ اس کی وجہ ان کی حالیہ شکل ہے۔
وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی تھے۔ انہوں نے فائنل میں پاکستان کا خواب چکنا چور کر دیا۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر سیم کرن ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو اوپننگ بھی کرسکتے ہیں۔ یہی نہیں وہ مڈل آرڈر پاور ہٹر بھی ہے۔
کرن اس سے پہلے بھی پنجاب کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد وہ چینائی سوپر کنگز کیلئے بھی کھیلے۔ آئی پی ایل میں کرن کے ریکارڈ کی بات کریں تو انہوں نے 32 میچ کھیلے ہیں جس میں 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 337 رنز بنائے ہیں۔ اس لیگ میں ان کی 2 نصف سنچریاں بھی ہیں۔ یہ ریکارڈ ان کی بیٹنگ کا ہے۔گیند بازی کا ان کا ریکارڈ اور بھی زبردست ہے۔
انہوں نے آئی پی ایل میں 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ جہاں ان کی بہترین کارکردگی 11 رنز کے عوض 4 وکٹیں تھیں۔ وہ آئی پی ایل میں ہیٹ ٹرک بھی کرچکے ہیں۔
سیم کرن کو 2019 میں پنجاب کنگز نے 7.2 کروڑ روپے میں خریدا تھا لیکن اس کے بعد وہ ایم ایس دھونی کی چمپئن ٹیم چینائی سوپر کنگز کا حصہ بن گئے۔ اگرچہ وہ پچھلے سیزن میں کمر کی چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔
لیکن جب وہ انجری کے بعد واپس آئے تو بیاٹ اور گیند دونوں سے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔ سری لنکن کھلاڑی چمیرا‘ شاناکا کے علاوہ بنگلہ دیش کے لٹن داس‘ تسکین احمد‘ نیوزی لینڈ کے جمی نیشن کو کوئی خریدار نہیں ملا۔ نیوزی لینڈ کے کائیل جمیسن کو چینائی سوپر کنگز نے حاصل کیا جبکہ افغانستان کے محمد نبی کو بھی کوئی خریدار نہیں ملا۔