حیدرآباد

اے کے خان کی میعاد میں مزید2سال کی توسیع، احکام جاری

چیف سکریٹری سومیش کمار نے اے کے خان کی میعاد میں دوسال کی توسیع کا جی او نمبر2391 جاری کیا ہے۔ اس جی او پر یکم جنوری2023 سے عمل ہوگا۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے موظف آئی پی ایس عہدیدار عبدالقیوم خان المعروف اے کے خان کو مزید دوسالوں کیلئے حکومت کے صلاح کار برائے اقلیتی امور برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 آج اس ضمن میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے اے کے خان کی میعاد میں دوسال کی توسیع کا جی او نمبر2391 جاری کیا ہے۔ اس جی او پر یکم جنوری2023 سے عمل ہوگا۔

 اے کے خان کی بطورصلاح کار حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور کی میعاد 31دسمبر کو ختم ہورہی تھی۔ اب وہ اس عہدے پر مزید دوسالوں تک خدمات انجام دیں گے۔

a3w
a3w