حیدرآباد

مائناریٹی ریسڈنشل کی طالبہ آسیہ نے کراٹے میں گنیز، لمکا اور تیلگو بک آف ریکارڈز میں نام درج کرایا

حیدرآباد تلنگانہ اقلیتی رہائشی تعلیمی ادارہ (اسکول و جونیئر کالج) ہنمکنڈہ، ہنٹر روڈ، ورنگل کی انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر (بی پی سی) کی ذہین طالبہ آسیہ نے کراٹے کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی سطح کا نمایاں اعزاز حاصل کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد تلنگانہ اقلیتی رہائشی تعلیمی ادارہ (اسکول و جونیئر کالج) ہنمکنڈہ، ہنٹر روڈ، ورنگل کی انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر (بی پی سی) کی ذہین طالبہ آسیہ نے کراٹے کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی سطح کا نمایاں اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

آسیہ نے ٹاملناڈو کے شہر چینائی میں منعقدہ لائیو کراٹے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔ اس کے علاوہ 23 نومبر 2025 کو سکندرآباد میں منعقدہ مقابلوں میں لمکا بک آف ریکارڈز اور تیلگو بک آف ریکارڈز میں بھی کامیابی حاصل کی۔

ان شاندار کارناموں کے اعتراف میں آسیہ کو تلنگانہ سکریٹریٹ، حیدرآباد میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں اقلیتی قائدین کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے اقلیتی امور محمد اظہرالدین، صدر تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈینشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی محمد فہیم قریشی، سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود و ٹی جی ایم آر ای آئی ایس شفیع اللہ آئی ایف ایس، ڈپٹی سکریٹری زبیدہ بیگم اور جوائنٹ سکریٹری محمد دلاور علی موجود تھے۔

تمام معزز شخصیات نے طالبہ آسیہ کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔