سوشیل میڈیا

مِس پورٹو ریکو اور مِس ارجنٹائن نے شادی کرلی

حال ہی میں، دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے رشتے، منگنی اور کچھ جذباتی لمحات کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ دونوں کی شادی 28 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

بیونس آئرس: مس پورٹوریکو (Miss Puerto Rico) فابیولا ویلنٹائن (Fabiola Valentin) اور مس ارجنٹائن (Miss Argentina) ماریانا وریلا (Mariana Varela) نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ اب شادی شدہ ہیں۔ نوبیاہتا جوڑے نے طویل عرصے تک اپنے رشتے کو خفیہ رکھنے کے بعد سوشیل میڈیا پر باضابطہ اس کا اعلان کردیا ہے۔

حال ہی میں، دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے رشتے، منگنی اور کچھ جذباتی لمحات کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ دونوں کی شادی 28 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

https://www.instagram.com/p/CkU5NShhOCU/?utm_source=ig_embed&ig_rid=20e79821-821c-4218-a3d6-7ffeb0a959cf

ویڈیو میں ماریانا وریلا اور فابیولا ویلنٹائن کو ایک ساتھ چھٹیاں مناتے اور اپنی شاندار شادی کے پروپوزل کی جھلک شیئر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کلپ میں انہیں سفید لباس میں ملبوس دکھایا گیا ہے جب وہ پورٹو ریکو کے شہر سین جوآن میں میرج بیورو کے اسٹیج پر اپنے یکجا ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/CkUOoo_glwy/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ed5c058e-b157-4db8-9bfe-37f75fe94f70

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے اس کا کیپشن دیا، ’’اپنے تعلقات کو نجی رکھنے کا فیصلہ کرنے کے بعد ہم نے 28 اکتوبر 2022 کا خاص دن اس راز کو طشت از بام کرنے کے لئے منتخب کیا ہے۔

واریلا اور ویلنٹائن کی ملاقات مس گرینڈ انٹرنیشنل 2020 کے مقابلہ حسن میں ہوئی تھی اور مقابلہ کے اختتام تک وہ اچھے دوست بن گئے تھے۔

واریلا نے مس ​​یونیورس 2019 میں ارجنٹائن کی نمائندگی کی تھی جبکہ مس گرینڈ انٹرنیشنل 2020 کے ٹاپ 10 میں دونوں کا نام شامل رہا۔ دونوں نے کئی ماڈلنگ ایجنسیوں کے لئے کام کیا ہے۔