عثمانیہ یونیورسٹی ایم بی اے انٹرنس ٹسٹ
ڈپارٹمنٹ آف بزنس مینجمنٹ کی جا نب سے سیمسٹر سسٹم کے تحت امتحانی عمل کی تکمیل کی جائے گی۔درخواست ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں اس کیلئے1500 روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ یا آن لائن پے منٹ سے متعلق ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر ایڈمیشنس عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر آئی پانڈو رنگا ریڈی نے ایم بی اے(ٹیکنالوجی) انٹرنس ٹسٹ کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ 11دسمبر کو امتحان کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔2022-23 تعلیمی سال کیلئے ایم بی اے(ٹکنالوجی مینجمنٹ)2سالہ معیاد اور ایم بی اے پارٹ ٹائم ایوننگ (3سالہ معیاد) کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔
پانڈو رنگا ریڈی نے مزید بتایا ہے کہ ڈپارٹمنٹ آف بزنس مینجمنٹ کی جا نب سے سیمسٹر سسٹم کے تحت امتحانی عمل کی تکمیل کی جائے گی۔درخواست ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں اس کیلئے1500 روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ یا آن لائن پے منٹ سے متعلق ثبوت پیش کرنا ہوگا۔
ڈائرکٹر ایڈمیشنس اس کو قبول کریں گے یہ کام3تا25نومبر کیا جاسکتا ہے۔500 روپے دیرینہ فیس کے ساتھ5دسمبر تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے امیدوار www.ouadmissions.com/www.osmania.ac.in پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔