دہلی

انڈیا اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت زور پکڑے گی

اسمبلی الیکشن ہوچکا ہے اور نتائج اتوار کو متوقع ہیں۔ انڈیا اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت اب ضرور پکڑے گی۔

نئی دہلی: اسمبلی الیکشن ہوچکا ہے اور نتائج اتوار کو متوقع ہیں۔ انڈیا اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت اب ضرور پکڑے گی۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
بی جے پی جیتنے پر ریزرویشن ختم کر دے گی: اے اے پی
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ

عام آدمی پارٹی شمال مشرقی ریاستوں اور گجرات میں کانگریس سے زائد نشستیں مانگ رہی ہے۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ نشستوں کی تقسیم پر بات چیت 5 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا اعلان ہوتے ہی زور پکڑے گی۔

کانگریس مول تول کی اچھی پوزیشن میں ہوگی کیونکہ اسے توقع ہے کہ 2018کے مقابلہ میں 5 ریاستوں میں اس کے ارکان ِ اسمبلی کی تعداد بڑھ جائے گی۔

اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی سے بات چیت پر کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس‘ دہلی میں عام آدمی پارٹی کو 3 نشستیں دینے کے لئے تیار ہے۔

پنجاب میں اس کی موجودہ نشستیں بھی اس کے لئے چھوڑدی جائیں گی تاہم وہ آسام‘ ہریانہ (سونی پت)‘ شمال مشرقی ریاستوں اور گجرات میں نشستیں مانگ رہی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی نتیجہ پر پہنچنے سے قبل تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

ممبئی میں 31 اگست اور یکم ستمبر کو انڈیا بلاک کی تیسری میٹنگ کے بعد 14 رکنی رابطہ کمیٹی اور 19 رکنی الیکشن اسٹراٹیجی کمیٹی بنانے کا اعلان ہوا تھا تاکہ 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی سے ٹکر لی جائے۔

a3w
a3w