حیدرآباد

حیدرآبادمیں مس ورلڈ مقابلہ۔کھیل اور ثقافتی حلقوں میں زبردست جوش و خروش

اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”یہ پہلے کبھی نہ دیکھا گیا جشن ہے، جو خوبصورت مقامات پر پھیلا ہوا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ہونے والے مس ورلڈمقابلہ نے ریاست تلنگانہ کے کھیل اور ثقافتی حلقوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
عالمی یومِ خواتین پر خصوصی رپورٹ ساجدہ خان: بھارت کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر اور خواتین کے لیے ایک مثال
غوث نگر کے مستحق طلبہ میں عید کے نئے کپڑوں کی تقسیم — ایس۔ ایم۔ رضی اللہ کا قابلِ تحسین اقدام

سرکردہ باکسر اور دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن نکہت زرین نے اس مقابلے کو خود مختاری، تنوع اور عالمی اتحاد کا ایک پلیٹ فارم قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریاست کی ثقافتی ورثہ کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک سنہری موقع ہے۔

اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”یہ پہلے کبھی نہ دیکھا گیا جشن ہے، جو خوبصورت مقامات پر پھیلا ہوا ہے۔

یہ ایک عالمی اسٹیج ہے جہاں حسن، ثقافت اور اثر ایک ساتھ آتے ہیں۔“مس ورلڈ 2025 کا فائنل 31 مئی کو ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر میں منعقد ہوگا جبکہ پورے مہینے مختلف تقاریب ہوں گی جن میں عالمی ٹیلنٹ اور ریاست تلنگانہ کی بھرپور ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔