حیدرآباد

حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ

مختلف تنظیموں یا جماعتوں کی جانب سے گڑبڑ کے پیش نظر حیدر آباد سٹی پولیس نے دونوں شہر میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ کئے ہیں۔

حیدر آباد (آئی اے این ایس) مختلف تنظیموں یا جماعتوں کی جانب سے گڑبڑ کے پیش نظر حیدر آباد سٹی پولیس نے دونوں شہر میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر پر گنیش نمرجن کی تیاریاں جاری، سٹی کمشنر پولیس کا دورہ
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

اس ایک ماہ کے دوران 5 افراد کے ایک ساتھ اکھٹا ہونا، جلسے، جلوس، ریالیاں نکالنا، احتجاجی مظاہرے منظم کرنا ممنوع رہے گا۔ سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ پولیس کو ایسی مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ کئی تنظیمیں اور جماعتیں شہر میں عوامی امن کو بگاڑنے کی کوشش کررہی ہیں۔

جماعتیں اور تنظمیں، دھرنے اور احتجاج منظم کرتے ہوئے نقص امن پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

حیدر آباد شہر میں امن، نظم وضبط کو برقرار رکھنے کے لئے سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتا 2023ء کی دفعہ U/S163 کے تحت جسے سابق میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کہا جاتا تھا، 5 افراد کے ایک جگہ جمع ہونے، انفرادی یا کسی جماعت کی طرف سے ریالیاں، جلسے، جلوس نکالنے، پرچم اور پلے کارڈز لہرانے، الیکٹرانک فامس کے ذریعہ پیام جاری کرنے پر امتناع عائد کردیا ہے تاہم صرف اندراپارک اور دھرنا چوک پر پُرامن دھرنوں کی ا جازت رہے گی۔

اس کے علاوہ دونوں شہروں حیدر آباد و سکندر آباد میں کسی قسم کے احتجاج، دھرنوں کی اجازت نہیں رہے گی۔ سکریٹریٹ اور دیگر حساس مقامات کے اطراف ان امتناعی احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ سٹی پولیس کمشنریٹ کے حدود میں یہ امتناعی احکام 27 / اکتوبر کی صبح 6:00 بجے سے 28 / نومبر کی شام 6:00 بجے تک نافذ العمل رہیں گے۔