میزائیل تجربات کا مقصد طاقت کااظہار: کم جانگ اُن
شمالی کوریا کی جانب سے وقفہ وقفہ سے تجربات کاسلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ علاقہ کا استحکام اور امن متاثر ہوتا جارہا ہے۔ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے میزائیل ٹسٹ اور دوسرے تجربات کررہا ہے۔
سیول (اے پی) شمالی کوریا کی جانب سے وقفہ وقفہ سے تجربات کاسلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ علاقہ کا استحکام اور امن متاثر ہوتا جارہا ہے۔ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے میزائیل ٹسٹ اور دوسرے تجربات کررہا ہے۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتحال اور خطرات سے نمٹنے کے لئے ہم تجربات کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے شمالی کوریا کی مدد کی جائے گی، جس کی وجہ شمالی کوریا کو اپنے تجربات اور فوجی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔
شمالی کوریا کے قائد کم جانگ اِن نے اس احساس کیا ہے کہ ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تجربات کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ شمالی کوریا کو درپیش خطرات کے پیش نظر دشمنوں سے نمٹنے کے لئے ہم ممکنہ طور پر تیاری کرتے ہیں۔ یہ بات شمالی کوریا کے میڈیا ذرائع نے بتائی۔
کم جانگ کا کہنا ہے کہ عالمی بدلتی ہوئی صورتحال خصوصاً اب جبکہ امریکہ میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں، ہم حالات سے نمٹنے کے لئے بیلسٹک میزائلز کا بھی تجربہ کررہے ہیں، تاکہ اپنی نیوکلیئر صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے مخالفین کو اپناموقف واضح کرسکے۔کم جانگ نے بتایا ہے کہ تنقید کے باوجود وہ اپنی پالیسی کو برقرار رکھیں گے۔
تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے تجربات کا مقصد ملک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اس طرح کی سرگرمیاں کسی کے خلاف نہیں ہیں، جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے شمالی کوریا پر اشتعال انگیزی کے اقدامات عائد کئے جارہے ہیں۔
Photo Source: @JosephHDempsey