قومی

ایئر انڈیا ڈریم لائنر میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی ، ہوا ہانگ کانگ واپس

ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 315 نے کل رات 11:59 بجے ہانگ کانگ سے ٹیک آف کیا۔ ریکارڈ کے مطابق اس پرواز نے تین گھنٹے اور نو منٹ کی تاخیر سے اڑان کی۔ ٹیک آف کے بعد پائلٹ کو ہوا میں ہی تکنیکی خرابی کا شبہ ہوا۔

نئی دہلی: احمد آباد-لندن ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے چار دن بعد ہانگ کانگ سے دہلی آرہے ایئر انڈیا کے ایک اور بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارے کو ٹیک آف کے چند منٹ بعد تکنیکی خرابی کا پتہ چلنے کے بعد ہانگ کانگ واپس جانا پڑا۔

ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 315 نے کل رات 11:59 بجے ہانگ کانگ سے ٹیک آف کیا۔ ریکارڈ کے مطابق اس پرواز نے تین گھنٹے اور نو منٹ کی تاخیر سے اڑان کی۔ ٹیک آف کے بعد پائلٹ کو ہوا میں ہی تکنیکی خرابی کا شبہ ہوا۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ایر انڈیا نے اسرائیل کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا
منکی پاکس کا پہلا کیس

اس پر پائلٹ نے جہاز کو کچھ دیر تک سمندر کے اوپر اڑایا اور جب مسئلہ حل نہ ہوا تو واپسی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد طیارہ تقریباً ایک گھنٹہ 19 منٹ کے بعد اپنی اصل جگہ یعنی ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر واپس آگیا۔ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح ایک بج کر 18 منٹ پر ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر اترا۔ جہاں تکنیکی طور پر اس کی مکمل جانچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 12 جون کو ایئر انڈیا کا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر احمد آباد سے لندن جا رہا تھا جب ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہو کر گجرات کے احمد آباد میں بی جے میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کے ہاسٹل سے ٹکرا گیا۔

طیارے میں 230 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 241 مسافروں کی موت ہو گئی۔ زندہ بچ جانے والے واحد شخص کی شناخت ہند نژاد برطانوی شہری وشواش کمار رمیش کے طور پر ہوئی ہے، جو زخمی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔