آندھراپردیش

رجنی کانت کی درگاہ امین پیر پر حاضری

رجنی کانت نے آج اپنی بیٹی ایشوریہ کے ہمراہ اس درگاہ پر حاضری دی۔رجنی کانت، 72سال کے ہونے کے تین دن بعد اس درگاہ پر حاضری کیلئے پہنچے۔

حیدرآباد: سوپر اسٹاررجنی کانت نے مشہور امین پیردرگاہ پرحاضری دییہ درگاہ، آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں ہے جو پیدادرگاہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔

 حال ہی میں اس درگاہ شریف کے عرس کے سلسلہ میں صندل کے پروگرام میں مشہور میوزک ڈائرکٹر اے آررحمن نے حصہ لیا جو اس درگاہ سے کافی عقیدت رکھتے ہیں وہ عرس کے موقع پر عموما اس درگاہ شریف پر حاضری دیتے ہیں اور عرس تقاریب میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

 رجنی کانت نے آج اپنی بیٹی ایشوریہ کے ہمراہ اس درگاہ پر حاضری دی۔رجنی کانت، 72سال کے ہونے کے تین دن بعد اس درگاہ پر حاضری کیلئے پہنچے۔اس مشہور درگاہ شریف میں تلنگانہ، اے پی، کرناٹک،تمل ناڈو، کیرل اوردیگر ریاستوں سے زائرین حاضری دیتے ہیں۔

a3w
a3w