تلنگانہ

مشن بھاگیرتا کی پائپ لائن پھٹ پڑی

اس واقعہ پر کسانوں نے افسوس کا اظہار کیا۔کسانوں نے کٹی ہوئی فصل کو ہوئے نقصان پر معاوضہ اداکرنے کامطالبہ کیا اور سڑک پر ہی دھرنا شروع کردیا۔

حیدرآباد: عوام کو گھر گھر محفوظ پینے کا پانی سپلائی کرنے کیلئے شروع کردہ مشن بھاگیرتا کے پائپ لائن سے پانی کا بڑے پیمانہ پر اخراج ہوا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل کے خانہ پور کی قومی شاہراہ نمبر365پرپیش آیا۔

اس واقعہ کے سبب پانی سڑک پر بہنے لگااورکسانوں کی جانب سے سڑک پر رکھی گئی دھان گیلی ہوگئی۔اس واقعہ پر کسانوں نے افسوس کا اظہار کیا۔کسانوں نے کٹی ہوئی فصل کو ہوئے نقصان پر معاوضہ اداکرنے کامطالبہ کیا اور سڑک پر ہی دھرنا شروع کردیا۔