امریکہ و کینیڈا

کیلی فورنیا میں اسکولی طلباء میں لڑائی، چاقوسے حملہ

امریکہ کے مختلف اسکولوں میں پرتشدد واقعات موضوع بحث بن گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے اگرچیکہ فائرنگ اور تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن اس میں کوئی قابل لحاظ کمی نہیں آرہی ہے۔

سانتاروزا(یو ایس): امریکہ کے مختلف اسکولوں میں پرتشدد واقعات موضوع بحث بن گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے اگرچیکہ فائرنگ اور تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن اس میں کوئی قابل لحاظ کمی نہیں آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وباکا پھیلاؤ پھر شروع
مجلس تعمیر ملت کی جانب سے ہائی اسکول تا ڈگری کالج تحریری مقابلوں کا اعلان
3 امریکی ریاستوں میں ہندوستانیوں کا احتجاج

یہ بات سانتاروزا پولیس چیف جان گریگن نے نیوز کانفرنس کے دوران بتائی اور کہاکہ ایک 16 سالہ طالب علم لڑائی میں ملوث رہا۔ یہ واقعہ شمالی کیلی فورنیا کے ہائی اسکول میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ طالب علم کو چاقو گھونپ دیا گیا۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو کلاس روم میں اس وقت پیش آیا جبکہ جماعت میں طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

لڑائی میں ایک دوسرا طالب علم بھی زخمی ہوگیا۔ 15 سالہ فریشمین تحویل میں ہے۔ یہ بات سانتاروزا پولیس نے بتائی۔ تمام تین طلباء کے تعلق سے کارروائی کی جارہی ہے یہ واقعہ ماونٹ گومری ہائی اسکول میں پیش آیا۔ 2 طلباء زخمی ہوگئے۔ دونوں جونیئرس ہیں۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کلاس میں لڑائی شروع ہوگئی اور 15 سالہ فریشمین سے لڑائی شدت اختیار کرلی۔ اس موقع پر کلاس روم میں تقریباً30 افراد موجود تھے۔ اساتذہ نے ابتداء میں لڑائی ختم کرنے کی کوشش کی لیکن فریشمین نے فولڈنگ چاقو نکالا اور جونیئرس کو ضربات پہنچانا شروع کردیا۔

یہ بات سانتاروزا پولیس چیف نے بتائی۔ جونیئرس اسکول نرس کے پاس گئے‘ دونوں کی حالت انتہائی خراب تھی جس کے بعد انہیں دواخانہ لیجایا گیا۔ یہ بات پولیس چیف جان گریگن نے بتائی۔ لیکن نوجوانوں میں سے ایک کو چاقو کے تین ضربات پہنچے تھے جس کی وجہ وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

اوون سیبرلنگ نے سان فرانسسکو کرانیکل کو بتایا کہ وہ 16 سالہ طالب علم کے ساتھ اسکول آفس میں تھا اور زخموں سے بے حال طالب علم کی دیکھ بھال کررہا تھا کیونکہ وہ خون میں لت پت ہوتا جارہا تھا۔ سینئر طالب علم اوون سائبرلنگ نے کہا کہ دوسرا طالب علم توقع ہے کہ زخموں سے ٹھیک ہوجائے گا۔

اس کے زخم مندمل جلد ہوجائیں گے۔ جونیئرس مسلح نہیں تھے۔ فریشمین جو کہ فرار ہوگیاتھا بعد میں اس کو تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس چیف گریگن نے بتایا ہے کہ ہم اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ جھگڑا اس لئے ہوا۔ اس کے علاوہ فولڈنگ چاقو کے تعلق سے بھی پتہ لگایا جارہا ہے۔

تین طلباء جو کہ ایک دوسرے سے واقف ہیں‘ سابق میں بھی آپس میں لڑچکے ہیں لیکن چہارشنبہ کو ہوئی لڑائی کے محرکات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔ سمجھا جاتا ہے کہ 3 طلباء کے درمیان بحث و تکرار کے بعد لڑائی شروع ہوئی۔ پولیس چیف نے مزید تفصیلات نہیں بتائی۔ طلباء کے ناموں کا فوری طور پر علم نہیں ہوا۔