حیدرآباد

تلنگانہ میں فوری اثر کے ساتھ مثالی ضابطہ اخلاق نافذ

الیکشن کمیشن کی جانب سے تلنگانہ کے بشمول دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کی اجرائی کے بعد سے ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست تلنگانہ میں 30نومبر کورائے دہی ہوگی۔

حیدرآباد: چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے پیر کے روز کہاکہ تلنگانہ میں مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق فوری اثر کے ساتھ نافذہوچکا ہے۔انتخابی ڈیوٹی میں شامل عہدیداروں کوالیکشن کمیشن میں ڈپیوٹیشن میں ہیں‘جیساسمجھناچاہئے۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

 یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وکاس راج نے کہاکہ ڈرگس‘نقدرقم‘شراب یا اشیاء کی مفت تقسیم پر قابوپانے‘ ان کی حمل ونقل کو روکنے کے لئے فوری طورپر ویڈیو ٹیمس اور فلائنگ اسکوارڈز کو متحرک کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی اطلاع کے مطابق مثالی ضابطہ اخلاق استقدامی اثر کے ساتھ نافذ ہوچکا ہے۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے تلنگانہ کے بشمول دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کی اجرائی کے بعد سے ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست تلنگانہ میں 30نومبر کورائے دہی ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں میں 88حلقہ جات عام زمرہ کے لئے مختص کئے گئے جبکہ ایس سی کے لئے 19 اور ایس ٹی کے لئے 12حلقہ جات محفوظ قرار دیئے گئے ہیں۔ریاست بھرمیں جملہ رائے دہندوں کی تعداد3.17 کروڑ ہے۔

 ان میں 1.58 کروڑ مرد‘1.58 کروڑخاتون‘ 2557 مخنث‘ 5.06 لاکھ معذور کے علاوہ 80 سال عمر کے 4.43 لاکھ‘ایک سوسال سے زائدعمر کے 7689‘ پہلی بار حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والے (18 سے 19 سال عمر کے)8.11 لاکھ‘سرویس ووٹرس 15338 شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں جملہ 35356پولنگ بوتھس قائم کئے گئے۔ان میں شہری علاقوں کے 14464اور دیہی علاقوں کے 20892 بوتھس شامل ہیں۔897 رائے دہندوں کے لئے ایک بوتھ قائم کیاگیا ہے۔ ماڈل پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 644 ہے۔ جسمانی معذورین کے لئے 120 اور خواتین کے لئے 597 مراکز رائے دہی بنائے گئے ہیں۔

 وکاس راج نے مزید کہاکہ نقدرقم لے جانے والوں کوچاہئے کہ اس کے حقیقی دستاویزات ساتھ رکھیں۔10بجے شب سے صبح 6 بجے تک لاؤڈاسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں رہے گی۔سیاسی اشتہارات کی اجرائی سے قبل میڈیا سرٹیفکیشن اینڈمانیٹرنگ کمیٹی سے اجازت حاصل کرناضروری ہے۔

a3w
a3w