مشرق وسطیٰ

وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق

وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں واقع مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 17 فلسطینی جاں بحق اور 34 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

غزہ: وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں واقع مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 17 فلسطینی جاں بحق اور 34 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

مقامی طبی ذرائع نے بدھ کے روز ژنہوا کو یہ اطلاع دی ذرائع نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں ابھی جاری ہیں اور مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بازیاب ہونے والے تمام متاثرین کو دیر البلح شہر کے الاقصی شہداء اسپتال منتقل کیا گیا ہے عینی شاہدین کے حوالے ژنہوا نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیارے نے بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والے مکان پر متعدد میزائل داغے۔

زبردست دھماکے سے عمارت زمیں بوس گئی اور کیمپ کے مغربی حصے میں پڑوسی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دریں اثناء، حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 29,313 ہو گئی ہے، جب کہ 69,333 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل اور حماس تنازعہ جاری ہے۔