مودی کا تلنگانہ کے کریم نگرلوک سبھا حلقہ میں دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے 20 ہزار سائیکلوں کا تحفہ
انہوں نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ سائیکلیں وزیراعظم مودی کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے تحفہ ہوں گی، تاکہ تعلیمی سفر آسان بنایا جا سکے۔
حیدرآباد: مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے اعلان کیا ہے کہ کریم نگر لوک سبھا حلقہ کے دسویں جماعت کے طلبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے تحفہ کے طور پر 20 ہزار سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان سائیکلوں کی تقسیم ان کی سالگرہ (11 جولائی) سے قبل، یعنی 8 یا 9 جولائی کو شروع کی جائے گی۔
انہوں نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ سائیکلیں وزیراعظم مودی کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے تحفہ ہوں گی، تاکہ تعلیمی سفر آسان بنایا جا سکے۔
انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ:
کریم نگر ضلع میں 3,096 طلبہ
راجنا سری سلہ میں 3,841
جگتیال میں 1,137
سدی پیٹ میں 783
ہنمکنڈہ میں 491
اس طرح مجموعی طور پر 9,348 طلبہ کو سائیکلیں دی جائیں گی۔
اس کے علاوہ کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے 66 ڈویژنس میں فی ڈویژن 50 سائیکلیں تقسیم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ اسی طرح تمام منڈلوں میں 100 سائیکلیں، اور خصوصی طور پر حضورآباد، جمی کنٹہ، حُسن آباد، سرسلہ، ویمل واڑہ، چپہ ڈنڈی، اور کوٹّہ پلی میونسپلٹیوں کے ہر وارڈ میں 50 سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔